تأثرات

by Other Authors

Page 278 of 539

تأثرات — Page 278

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء میڈیا کے تبصرہ جات اور تاثرات : 252 مسجد المہدی بریڈ فورڈ کی افتتاحی تقریب کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے میڈیا میں غیر معمولی کوریج دی گئی۔بی بی سی ٹیلی ویژن اور مقامی بی بی سی ریڈیو نے اس افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر کیا۔سن رائز ریڈیو نے نصف گھنٹے کا پروگرام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ہر گھنٹے بعد نمایاں ☆ طور پر مسجد کی خبر نشر کی اور اپنے صبح اور شام کے پروگراموں میں مسجد کے افتتاح کی خبر نشر کی۔بی بی سی ایشین ریڈیو نے بھی یہ خبر نمایاں طور پر نشر کی۔☆ Pulso Radio اور Real Radio نے بھی اپنی نشریات میں ہر گھنٹے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے دورہ بریڈ فورڈ اور مسجد المہدی“ کے افتتاح کی خبر نشر کی۔☆ پرنٹ میڈیا میں مقامی اخبار Telegraph & Argus نے اپنی 8 نومبر 2008 ء کی اشاعت میں نمایاں طور پر مسجد المہدی کے افتتاح کی خبر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی تصویر کے ساتھ اس سرخی کے ساتھ شائع کی کہ: رُوحانی سربراہ کے ذریعہ مسجد کا افتتاح مسلم ایسوسی ایشن نے اس مسجد کی تعمیر کے لیے 5۔2 ملین پاؤنڈ اکٹھے کیے۔شہر کی تمام کمیونٹیز کے لیے یہ مسجد کھلی ہے۔۔۔۔اڑھائی ملین پاؤنڈ سے بریڈ فورڈ میں تعمیر ہونے والی مسجد کی آفیشل افتتاحی تقریب میں دو ہزار سے زائد افراد شامل ہوئے۔المہدی مسجد جو Ress Way پر ہے کی تعمیر میں دو سال کا عرصہ لگا۔اس مسجد کا باقاعدہ افتتاح کل جماعت احمد یہ عالم گیر کے سپریم لیڈر حضرت مرزا مسرور احمد نے کیا۔اس افتتاحی تقریب کی کوریج اور خطبہ جمعہ مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کے ذریعہ دنیا کے دوسو ممالک میں نشر ہوا۔یہ مرکز با قاعدہ مسجد کے طور پر تعمیر ہونے والی اس شہر کی بڑی مساجد میں سے ایک ہے جس میں دو ہزار سے زائد افراد عبادت کر سکتے ہیں۔اس مسجد کا آٹھ میٹر اونچا گنبد اور ایک بڑا ہال ہے۔اُمید کی جاتی ہے کہ تمام کمیونیٹیز کے لوگ یہاں آئیں گے۔بریڈ فورڈ کی احمد یہ مسلم برانچ کے صدر ڈاکٹر باری ملک نے کہا کہ مسجد کے دروازے ہر ایک کے لیے کھلے ہیں۔ہم اپنی جماعت کے ذریعہ بریڈ فورڈ کے لیے ہر ممکن خدمت کرنا