تأثرات

by Other Authors

Page 274 of 539

تأثرات — Page 274

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء بعض دیگر اہم شخصیات کے تبصرے اور تاثرات : 248 کینیڈا کے ہائی کمیشن جناب مسٹر جیمز رائٹ نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے تبادلۂ خیالات کیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خلافت جو بلی کی مبارک باد پیش کی اور جماعت احمدیہ کے ممبران کی کینیڈا میں موجودگی پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا: آپ کے جو اصول ہیں تمام انسانوں کے لیے احترام اور رواداری وہ ہم سب کے لیے بھی بہت اہم ہیں۔جن لوگوں نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب سنا وہ اس چیز کو اپنے لیے اعزاز سمجھ رہے تھے کہ انہیں یہ موقع میسر آیا۔کینیڈا میں میں ہزار احمدی رہتے ہیں اور ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے کہ جو اُصول آپ احمدیوں نے اپنا رکھے ہیں یعنی رواداری، باہمی افہام و تفہیم ایک دوسرے کے جذبات کا احترام وہ ہمارے اصول بھی ہیں۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کا خطاب قیام امن کے لیے بہت ہی اہمیت کا حامل ہے۔تمام انسانوں کے کے لیے محبت کا پیغام اور نفرتوں سے دوری نہایت اُمید افزا پیغام ہے۔۔۔۔امید ہے کہ تمام دنیا کے لوگ اس پیغام کو سنیں گے اور دلوں میں جگہ دیں گے۔اس زمانہ میں جبکہ دنیا کو اس قدر مسائل کا سامنا ہے سب کو چاہیے کہ اس اخلاق اور روحانی خزانہ کی قدر کریں اور مثبت اقدار کو تعاون مہیا کریں۔“ الفضل انٹرنیشنل - 9 تا 15 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 13) (5) حضور انور اید و اللہ تعالیٰ کے اعزاز میں جماعت احمد یہ یو۔کے کی طرف سے ایک VIP Reception: جماعت احمد یہ یو کے نے خدا تعالیٰ کے فضل سے سید نا حضرت امیر المؤمنین خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں ایک VIP Reception اور Dinner پیش کرنے کی توفیق پائی۔یہ پروگرام کوئین الزبتھ کا نفرنس سنٹر لندن میں منعقد کیا گیا۔اس پروگرام کو دس رسائل اور جرائد نے جگہ دی۔اور اس پروگرام کوسن رائز ریڈیو نے بھی اپنے پروگرام میں نشر کیا۔