تأثرات

by Other Authors

Page 273 of 539

تأثرات — Page 273

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء غماز ہے کہ یہ احساس بہت واضح طور پر موجود ہے کہ ہمیں مل جل کر کوششیں کرنی ہوں گی کہ آزادی کو دنیا میں رواج دیا جائے تا کہ آپس میں تبادلہ خیالات سے ایک دوسرے سے سیکھنے کا میدان کھلا رہے۔صد سالہ جو بلی خلافت کے موقع پر ہم از سر نو اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ کوششیں تیز کریں گے تا کہ دنیا کے تمام لوگ آزادی سے رہ سکیں۔لارڈایو بری کی تقریر اور تاثرات : 247 الفضل اند نیشنل - 9 تا 15 جنوری 2009ء صفحہ نمبر (12) تقریب کے اختتام پر لارڈ ایو بری نے تقریر کی اور اپنے تاثرات بیان کیے۔انہوں نے آتے ہی حاضرین کو ”السلام علیکم کا تحفہ پیش کیا۔لارڈ ایو بری جو لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک بااثر راہنما ر ہے ہیں۔1971ء سے ہاؤس آف لارڈز کے اہم ترین ممبر ہیں اور جماعت احمدیہ برطانیہ سے اچھے تعلقات رکھتے ہیں انہوں نے حضور انور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا: ”یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ اس تقریب میں مجھے شکریہ کے کلمات کہنے کا موقع دیا گیا ہے۔۔۔۔۔اس قدرشان دار خطاب کے لیے میں حضور انور کا تہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔دوسروں نے بھی خراج تحسین پیش کیا ہے مگر میں مزید کہنا چاہوں گا کہ اس خطاب میں جو نشان دہی حضور انور نے اخلاقی اقدار کی طرف فرمائی ہے وہ بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔۔۔۔حضور انور نے اپنے خطاب میں اختلافات اور تصادم سے بچنے کے لیے جو امور بیان فرمائے ہیں اور اختلافات کے جو حل حضور نے ہمارے سامنے رکھے ہیں وہ وزارت خارجہ کے لیے بھی بہت اہم نکات ہیں کہ کس طرح اختلافات سے نپٹا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔جیسا کہ میرے دوسرے ساتھیوں نے بھی اظہار کیا ہے کہ ہم جماعت احمدیہ کے افراد کا اس ملک میں رہائش پذیر ہونا اپنے لیے نہایت خوش کن سمجھتے ہیں۔ان سے مل کر ہمیں اس بات کی یاد دہانی ہوتی ہے کہ ہمیں دنیا کے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر مساوی انسانی حقوق اور انسانی آزادی کے لیے کوشاں رہنا چاہیے اور دنیا میں جو اختلافات تصادم کی شکل اختیار کر لیتے ہیں اس کا سد باب کرنا چاہیے۔آپ کے حکمتوں سے بھرے ہوئے الفاظ اور نصائح کے لیے ہم آپ کے بے حد ممنون ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم سب اپنی زندگیوں میں ان سے صحیح رنگ میں فائدہ اٹھا سکیں گے۔“ الفضل انٹرنیشنل - 9 تا 15 جنوری 2009ء صفحہ نمبر (12)