تأثرات — Page 9
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008 ء خلافت احمد یہ صد سالہ جو ہلی 2008 ء کے پروگرام: 9 خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی کی مرکزی کمیٹی نے خلافت جوبلی کے حوالے سے جو تجاویز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں پیش کیں انہیں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے چند ترامیم اور ہدایات کے ساتھ منظور فرمالیا۔یہ پروگرام حسب ذیل ہیں: -1 -2 -3 عبادات و مناجات وصیت کے نظام میں احمدیوں کو شامل کرنا، نور فاؤنڈیشن کا قیام۔جس کے تحت کتب احادیث اور ان کے تراجم مختلف زبانوں میں شائع کیے جانے کا منصوبہ بنایا گیا، -4 یادگار کا قیام۔یعنی قادیان میں اس جگہ ایک یادگار تعمیر کی جائے جہاں حضرت خلیفۃ المسیح الا ول رضی اللہ عنہ نے پہلی بیعت لی تھی، -5 بہشتی مقبرہ کی توسیع۔بہشتی مقبرہ قادیان اور بہشتی مقبرہ ربوہ کی توسیع کے لیے مزید زمین خریدی جائے، -6 مقبرہ موصیان۔جن ممالک میں ابھی تک مقبرہ موصیان نہیں وہاں اس مقصد کے لیے زمین خریدی جائے اور جہاں مقبرہ موصیان کا قیام ہو چکا ہے وہاں مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر توسیع کا جائزہ لیا جائے۔-7 لوگو (LOGO) - صد سالہ خلافت جو بلی کے لیے مرکزی کمیٹی کی طرف سے لوگو کے نمونے تیار کر کے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے ان کی منظوری لی جائے اور پھر بعد از منظوری تمام ملکوں کو بھجوائی جائیں تا کہ ہر ملک کے احباب اپنے ملکی حالات اور احباب جماعت کی پسند کے مطابق مختلف چیزوں پر اس لوگو کی اشاعت کر کے تقسیم کر سکیں۔جلسے اور تقریبات۔دورانِ سال مقامی ضلعی اور ملکی سطح پر یوم خلافت کے جلسے منعقد کیے جائیں جن میں مرکزی کمیٹی کی طرف سے نظام خلافت کے منظور شدہ عناوین پر تقاریر کی جائیں۔بہتر ہوگا کہ مرکزی کمیٹی اس سلسلہ میں ضروری مواد بھی مہیا کرے۔-8 -9 نمائش۔ہر ملک مرکزی مشن میں ایک نمائش کا اہتمام کرے۔10۔2008ء کے لیے دیگر خصوصی پروگرام۔ان پروگراموں میں : وقار عمل (ii) میڈیکل کیمپ ، غربا کو کھانا کھلانے کے ساتھ ساتھ تحائف دیئے جائیں،