تأثرات

by Other Authors

Page 8 of 539

تأثرات — Page 8

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008 ء ایڈیشنل وکیل التبشیر صاحب ایڈیشنل وکیل التصنیف صاحب (سیکر یٹری) صدر صاحب خدام الاحمدیہ یو۔کے صدر صاحب انصار اللہ یو۔کے یہ کمیٹی یہاں سے بیرونی ممالک کو مانیٹر کرے گی اور مرکزی ہدایات کی روشنی میں کام کرے گی۔اس کمیٹی کے سیکریٹری ایڈیشنل وکیل التصنیف ہوں گے۔ہر ملک میں الگ الگ کمیٹی بھی ہوگی اور اس کے ممبران میں امیر ملک، مبلغ انچارج اور اس کے علاوہ امیر ملک جنہیں اپنے ساتھ شامل کرنا چاہیں وہ شامل کر لیں اور اس کی اطلاع مرکز کو دے دیں۔۔۔۔پاکستان کے لیے اگر کوئی علیحدہ کمیٹی بنانی ہو جو مرکزی کمیٹی کے زیر ہدایت ہی کام کرے تو اس کے لیے بھی نام تجویز کر کے مجھے بھجوائیں۔قادیان میں بھی الگ کمیٹی ہوگی جسے ہم یہیں سے مانیٹر کریں گے۔قادیان میں بھی ہمارا پر نٹنگ کا کام ہوتا ہے اس لیے جو کتاب، مسودہ اور CD'S وغیرہ تیار ہوں ان کی ایک ایک کاپی وہاں بھجوا دیا کریں تا کہ وہاں سے بھی شائع ہو سکے کیونکہ قادیان سے دُنیا بھر میں انہیں پھیلا نا زیادہ آسان ہے۔سب سے پہلی جو کمیٹی بنائی گئی تھی ان کی بعض تجاویز اچھی تھیں۔انہیں بھی اس میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ان پر بھی دوبارہ غور کر لیں اور ان کی جزئیات وغیرہ کو طے کرلیں۔مرکزی کمیٹی متعلقہ ملکوں کو یہ سارا منصوبہ وہیں سے سرکو لیٹ کر دے۔اس کے لیے کمیٹیاں بنوائیں اور اس کے بعد مجھے یہاں اطلاع دے دیں۔جزاکم اللہ 8 احسن الجزاء۔والسلام خاکسار دستخط حضور انور (مرزا مسرور احمد ) خليفة المسيح الخامس