تأثرات

by Other Authors

Page 267 of 539

تأثرات — Page 267

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء حقوق کو اپنے معاشروں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔وزارت خارجہ، دفاتر کامن ویلتھ ، محکمہ بین الاقوامی ترقی اور وزارت دفاع سب مل کر یہ کوشش کرتے ہیں کہ دنیا بھر میں جہاں بھی انسان آباد ہیں ان کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جائے۔رواداری، مساوی حقوق ،سب کے لیے یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنا، یہ وہ مرکزی میدان ہیں جن میں ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔“ خطاب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز: 241 الفضل انٹر نیشنل 2 تا 8 جنوری 2009ء صفحہ نمبر (10) آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خطاب فرمایا۔حضور انور نے دنیاوی مسائل، ان کا حل امن وامان کا مسئلہ اور اقتصادی بحران جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل اور پر مغز خطاب فرمایا۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے خلافت احمدیہ کے قیام کا مقصد بیان کرتے ہوئے فرمایا: خلافت احمدیہ کا مقصد مسیح موعود اور مہدی علیہ السلام کے مشن کو دنیا میں پھیلانا ہے اس لیے اس سے کسی قسم کے خوف کا احتمال نہیں ہے۔خلافت احمد یہ جماعت کے افراد کوان ہی دونوں مقاصد کی طرف بلاتی ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بیان فرمائے ہیں اور اس ذریعہ سے جماعت دنیا بھر میں امن و آشتی کے قیام کے لیے کوشاں رہتی ہے۔“ الفضل انٹرنیشنل 2 تا 8 جنوری 2009ء صفحہ نمبر 10) سیکریٹری آف سٹیٹ Hazel Blears کا خطاب اور تاثرات: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے پر مغز اور پرتاثیر خطاب کے بعد محترمہ Hazel Blears سیکریٹری آف سٹیٹ برائے لوکل گورنمنٹ اور کمیونٹیز نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا: میں نہایت سچائی سے کہہ سکتی ہوں کہ میں نے اس خطاب کو بہت متاثر کرنے والا پایا ہے۔ہم سب جو یہاں موجود ہیں بہت خوشی سے مزید وقت تک آپ کے خطاب کوسن سکتے تھے کیونکہ جو امور آپ نے بیان کیے وہ آج کے زمانہ کے لیے نہایت ضروری، نتیجہ خیز اور ولولہ انگیز ہیں اور جن مسائل کی طرف آپ نے نشان دہی فرمائی وہ انسانیت کے لیے بہت بڑا چیلنج ہیں۔۔اس قسم کا خطاب سیاست دان بہت کم کر سکتے ہیں اور اس قدر متاثر کرنے والی تقریر بہت کم سننے میں آتی ہے۔