تأثرات

by Other Authors

Page 266 of 539

تأثرات — Page 266

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء ہیں اور یہ امر ہمارے لیے باعث عزت و افتخار ہے۔یہ موقع نہایت پر شوکت ہے کہ خلافت احمدیہ کے سو سال پورے ہوئے ہیں۔اس سلسلہ میں جہاں ساری دنیا میں تقاریب کا انعقاد ہوا ہے وہاں برطانیہ بھر میں تقریبات نہایت شان کے ساتھ منائی گئی ہیں۔ہمیں فخر ہے کہ سب سے پہلی مسجد جو لندن میں بنی وہ مسجد فضل ہے جو پٹی کے علاقہ میں واقع ہے۔جب سے یہ مسجد بنی ہے یہاں جمع ہونے والوں نے اس علاقہ کی زندگی میں ایک نہایت نظم وضبط سے بھر پور مثبت اور مرکزی کردار ادا کیا ہے۔۔۔۔۔جو نصب العین انہوں نے اپنایا یعنی محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں“ (Love for All Hatred For None) وہ میرے خیال میں ایسا ہے کہ ہم سب اسے اپنا کر اپنی زندگیوں میں فیض حاصل کر سکتے ہیں۔اسی کے ذریعہ ہم معاشرہ میں اپنے اپنے رنگ میں اعلیٰ اقدار پر عمل پیرا ہو سکتے ہیں۔“ 240 الفضل انٹر نیشنل 2 تا 8 جنوری 2009ء - صفحہ نمبر 10) محترمه Gillan Merron وزیر امور خارجہ کے تاثرات: جسٹن گریٹنگ کے خطاب کے بعد منسٹر وزارت خارجہ محترمہ Gillan Merron نے خطاب کیا اور انہوں نے اپنے خطاب میں کہا: ” میرے لیے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ مجھے آج حضور انور سے ملاقات کا اور خلافت جو بلی کی ایک تقریب میں شمولیت کا موقع ملا ہے۔مجھے احساس ہے کہ جماعت احمدیہ میں دنیا بھر سے لوگ شامل ہیں اور برطانیہ کے طول و عرض میں بھی جماعت احمدیہ کے افراد آباد ہیں۔اپنی قابل قدر معاشی خدمات کی وجہ سے احمدی بہت سے حلقوں میں معروف ہیں اور میں جسٹن کے اس خیال کی تائید کرتی ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں پارلیمانی ممبران کی حاضری اس چیز کا ثبوت ہے کہ ہمارے دلوں میں افراد جماعت کی کتنی قدر و منزلت ہے۔۔۔۔آپ کی کاوشوں سے دوسروں کو گہرائی میں سمجھنے کا موقع ملتا ہے کہ مذہبی اصول کیا ہیں اور یہ بھی کہ اس طرح ان بے زبان افراد کو بھی ایک آواز حاصل ہو جاتی ہے جن کے