تأثرات

by Other Authors

Page 264 of 539

تأثرات — Page 264

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 3 چیرٹی واک: 238 خلافت جو بلی کے حوالے سے ایک اور پروگرام چیرٹی واک منعقد ہوا۔اس واک میں ممبران مجلس خدام الاحمدیہ اور مجلس لجنہ اماء اللہ نے بھی شرکت کی۔اس واک کے ذریعہ دولاکھ ایک ہزارستاون پاؤنڈ جمع کیے گئے اور سالانہ اجتماع مجلس انصاراللہ یوکے کے موقع پر 125 اکتوبر کی شام ایک تقریب میں 23 مختلف چیرٹی اداروں میں ایک لاکھ بیس ہزار ایک سو پاؤنڈ کی رقم تقسیم کی گئی اور باقی ماندہ رقم ہیومینٹی فرسٹ کو دے دی گئی۔(4) ہاؤسز آف پارلیمنٹ میں ایک تقریب: 22 اکتوبر 2008ء کا دن جماعت احمدیہ کی تاریخ میں اس لحاظ سے ایک تاریخی دن بن گیا کہ صد سالہ خلافت جوبلی کے سلسلہ میں علاقہ پٹی کی ممبر آف پارلیمنٹ نے حضرت امیرالمؤمنین خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے اعزاز میں ہاؤسز آف پارلیمنٹ میں ایک تقریب منعقد کی۔ہاؤسز آف پارلیمنٹ کو ویسٹ منسٹر حل (Palace of Westminister) بھی کہا جاتا ہے۔لندن شہر کے بیچ و بیچ یہ عظیم الشان، وسیع و عریض عمارت حکومت برطانیہ کا دل سمجھی جاتی ہے۔وقت کے بہتے ہوئے دھارے کو عمار کے ایک مینار پر بگ بین (Big Ben) کا معروف گھڑیال گھنٹیوں کے ساتھ ناپتا چلا جاتا ہے جو ساری دنیا میں برطانیہ کی پہچان ہے۔یہ عمارت حکومت برطانیہ کے شہنشاہوں کا مرکز رہی ہے اور دو ایوانوں پر مشتمل ہے۔جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ ہاؤسز آف پارلیمنٹ پہنچے تو آپ کا استقبال اس تقریب کی میزبان حلقہ مسجد فضل لندن کی ممبر آف پارلیمنٹ۔Justine Greening M۔P نے کیا۔حضور انور کے اس خطاب کو سننے کے لیے آئے ہوئے تیس سے زائد ممبران پارلیمنٹ اور دنیا بھر کی نمائندگی کرنے والے سفارت خانوں اور مکتبہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات یہاں جمع تھیں۔جن اہم شخصیات نے خطاب سے پہلے حضور انور سے تعارف حاصل کیا ان میں مندرجہ ذیل شخصیات شامل تھیں :۔Meg Munn M۔P جو شیفیلڈ کے علاقہ کی ممبر ہیں اور امور خارجہ کی وزیر رہ چکی ہیں، ،Alan Keen M۔P۔۔An Keen M۔P وزیر امور صحت۔Fiona MacTaggart M۔P سلاؤ علاقہ کی ممبر ہیں، جناب یا سر شعبان کو نسلر مصری سفارت خانه۔Stephen Hammond M۔P حزب اختلاف کی طرف سے وزیر ٹرانسپورٹ،