تأثرات — Page 263
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء لندن واپسی : = 237 19 اکتوبر کو ہی اجتماع مجلس انصار اللہ سے خطاب کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالی لندن کے لیے واپس روانہ ہوئے۔جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ شام کو مسجد فضل لندن پہنچے تو کامیاب دورہ جات کے بعد خیریت کے ساتھ واپس آنے پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہنے کے لیے احباب جماعت کثیر تعداد میں جمع تھے۔بچوں اور بچیوں نے اھلا و سَهْلًا وَّ مَرْحَبًا گا کر حضور انور کو خوش آمدید کہا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالی فرانس، برلن ( جرمنی ) اور بلیجیم کے کامیاب دورہ جات کے بعد واپس لندن تشریف لے آئے۔الحمد للہ یہ دورہ جات اس قدر برکات کا موجب بنے کہ ساری دنیا پر احمدیت یعنی حقیقی اسلام کا پر نور چہرہ ظاہر ہوا اور لوگوں نے محسوس کیا کہ حقیقی اسلام اگر کہیں دکھائی دیتا ہے، امن عالم کے قیام کی اگر کوئی ضمانت ہے، بھائی چارہ اور اخوت کی اگر کہیں روشنی ہے تو وہ صرف اور صرف جماعت احمدیہ کی آغوش میں ہے۔خلافت جوبلی کے سلسلہ میں انگلینڈ کے پروگرام: انگلینڈ میں خلافت جو بلی کے سلسلہ میں جو پروگرام تشکیل دیئے گئے اور وہ پروگرام کے تحت منعقد بھی ہوئے ان کی تفصیل کچھ یوں ہے: (1) مجلس مشاعرہ : یکم اگست 2008ء کو مجلس انصاراللہ یوکے کے زیر انتظام محمود ہال میں ایک مجلس مشاعرہ منعقد ہوئی جس میں ایک مقامی اور سات بیرونی ممالک سے تعلق رکھنے والے شعرا نے خلافت احمدیہ کے موضوع پر اپنا کلام سنایا۔حضور انور نے بھی از راہ شفقت اس محفل میں شرکت فرمائی۔اس محفل کو سننے والے احباب کی تعداد تین صد سے بھی زائد تھی۔(2 مسرور انٹرنیشنل باسکٹ بال ٹورنامنٹ : خلافت جوبلی کے سلسلہ کا یہ پروگرام کیم اور دو اگست 2008ء کو ہوا۔یٹورنامنٹ سپورٹس سٹیڈیم گلڈ فورڈ میں منعقد ہوا۔اس ٹورنامنٹ میں کینیڈا اور پاکستان سے کل تیرہ ٹیمیں شامل ہوئیں۔پروگرام میں شامل ہونے والی اور پوزیشنیں حاصل کرنے والی ٹیموں کو حضرت امیر المؤمنین خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے از راہ شفقت انعامات عطا فرمائے۔