تأثرات

by Other Authors

Page 249 of 539

تأثرات — Page 249

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء جہاں کہیں بھی مسجد بنائیں ہم ان کو مبارک باد دے سکتے ہیں لیکن ان کو شہری فرائض سے بری الذمہ نہیں کرنا چاہئے۔مسلمانوں کا دینی جوش دیکھ کر کیتھولک اور پروٹسٹنٹ بھی مذہب کی طرف زیادہ متحرک ہو رہے ہیں۔مسابقت کی روح سے ترقی ہوتی ہے۔مذہب پر بھی یہ قانون اطلاق پاتا ہے۔“ ٹی وی انٹرویوز : 224 الفضل انٹر نیشنل 28 نومبر تا 4 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) جرمنی کے نیشنل ٹیلی ویژن ،ZDF ریجنل ٹیلی ویژن RBB اور ریڈیو برلن کے جرنلسٹ اور نمائندگان نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا انٹرویو لیا۔ایک نمائندے نے سوال کیا کہ آپ کی مسجد کی کیوں اہمیت ہے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے حضور انور نے فرمایا: ہم تمام جرمنی میں مساجد بنا رہے ہیں لیکن مشرقی یورپ میں ہماری یہ پہلی Purpose built مسجد ہے۔یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں یہاں مسجد کی تعمیر کی توفیق مل رہی ہے۔امید ہے کہ اس کے بعد اس علاقے میں مزید مساجد کی تعمیر ہوگی۔مساجد کی تعمیر بہت ضروری ہے کیونکہ ان میں ہم اکٹھے ہو کر ایک خدا کی عبادت کرتے ہیں۔ایک اور بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ کسی کو بھی اس مسجد سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) ٹی وی کے ایک نمائندے نے سوال کیا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ آپ لوگ جرمنی میں سو مساجد بنانا چاہتے ہیں؟ اس کے جواب میں حضور انور نے فرمایا: ”یہ کم سے کم تعداد ہے۔سو مساجد بھی ہماری ضرورت پورا نہیں کر سکتیں۔جب ایک دفعہ یہ ٹارگٹ پورا ہو جائے گا تو ہمیں مختلف علاقوں میں اپنی جماعت کے لیے مزید مساجد بنانے کی ضرورت پڑے گی۔مساجد ہمارے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ یہ ہماری وحدت کا Symbol ہیں۔ان کی تعمیر سے ہمارے مذہب کا ایک بنیادی حکم پورا ہوتا ہے جو کہ آپس میں اکٹھے ہونے کا ہے۔“ ☆ الفضل انٹر نیشنل 5 تا 11 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) ایک نمائندے نے سوال کیا کہ : یہاں کے مقامی افراد کو جماعت کی اس مسجد کی تعمیر کے بارہ میں اعتراض ہے۔آپ ان کے خدشات کو کیسے دور کریں گے؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے حضور