تأثرات

by Other Authors

Page 248 of 539

تأثرات — Page 248

☆ 223 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء اخبار Der Tagesspiegel نے اپنی 15 اکتوبر 2008ء کی اشاعت میں لکھا کہ : ایک اخباری اطلاع کے مطابق جرمنی کی کرسچین ڈیموکریٹک پارٹی CDU اب ان گروپس کا ساتھ دے گی جو مسجد کے حق میں مظاہرے کریں گے۔CDU بھی دیگر جمہوری پارٹیوں کی طرح Pankow کے لوگوں کی انجمن Wir Sind Pankow (ہم پانکو ہیں) کی حمایت کرے گی۔یہ انجمن برلن کے اس علاقہ کے لوگوں نے بنائی ہے جہاں مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ان کا ماٹو ہے کہ Pankow کے شہری روادار اور کھلے دل کے ہیں۔“ الفضل انٹرنیشنل 28 نومبر تا 4 دسمبر 2008ء۔صفحہ نمبر 2) اخبار Berliner Morgenpost نے اپنی 15اکتوبر 2008ء کی اشاعت میں ☆ تفصیلی خبر کے ساتھ مسجد کی تصویر شائع کر کے لکھا: کہا ہے کہ: مسجد کی تعمیر کی تاریخ ہنگامہ خیز ہے لیکن اب اہتمام کے ساتھ مسجد کا افتتاح کیا جا رہا ہے۔الفضل انٹر نیشنل 28 نومبر تا 4 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) جرمنی کے وزیر داخلہ کے حوالہ سے خبر دیتے ہوئے اسی اخبار نے لکھا کہ جرمنی کے وزیر داخلہ نے جرمنی میں زیادہ مسجدیں ہونی چاہئیں برلن جو کہ جرمنی کا ایک صوبہ بھی ہے کے وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا ہے کہ مساجد بناتے وقت شفاف طرز عمل اختیار کرنا چاہئے۔مثلاً یہ کہ وہ تعمیر کا خرچہ کس طرح ادا کر رہے ہیں ؟ اس طرح اعتبار بڑھے گا۔جماعت احمدیہ کا یہ طریق ہے کہ انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ ان کی مساجد ممبران کے چندہ سے بنائی جاتی ہیں جو ایک اچھا اقدام ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 28 نومبر تا 4 دسمبر 2008ء صفحہ نمبر 2) اسی اخبار نے اپنی 16 اکتوبر 2008 ء کی اشاعت میں لکھا: نو تعمیر مسجد کے لیے مبارک باد قرآن، گم شدہ کناروں سے ہر ایک کو نظر آنے والی عمارتوں میں منتقل ہو رہا ہے۔یہ اس بات کی علامت ہے کہ مسلمان جرمنی کا با قاعدہ حصہ بن گئے ہیں۔مسلمان جرمنی میں