تأثرات — Page 214
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 189 لائبیریا کو امن ، رواداری اور غربت دور کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلہ میں جماعت احمدیہ کا مکمل تعاون حکومت اور عوام کو حاصل ہے۔لائبیریا کا ملک جماعت احمدیہ کے تعاون کی وجہ سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل۔26 ستمبر تا2 اکتوبر 2008ء۔صفحہ نمبر 2) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا اختتامی خطاب: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے اختتامی خطاب میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے غلبہ کی واضح علامات بتاتے ہوئے خلافت احمدیہ کے بارہ میں فرمایا: خلافت احمدیہ کے ذریعہ ہر قدم پر نشانات ظاہر ہوئے۔1979ء میں بھٹو کا نشان، 1988ء میں ضیاء الحق کا نشان ساری دنیا نے دیکھے۔خلافت کا قیام خود ایک عظیم نشان ہے۔اپنوں اور غیروں سب نے یہ نشان دیکھا۔100 سال سے خدا تعالیٰ نے خلافت احمدیہ کو نہ صرف قائم رکھا بلکہ مضبوط تر کیا۔ہر مشکل وقت میں خلافت احمدیہ کی خود حفاظت کی۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس جماعت کے ساتھ ہے۔تمام غیر احمدیوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے کہ کہیں وہ سچائی سے محروم تو نہیں ہو رہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے خلافت احمدیہ کے متعلق اپنی کتاب الوصیت میں فرمایا تھا کہ ” جب میں جاؤں گا تو خدا تمہارے لیے دوسری قدرت بھیج دے گا جو ہمیشہ تمہارے ساتھ رہے گی اور گزشتہ سوسال سے یہ خدائی وعدہ بڑی شان سے پورا ہورہا ہے۔الفضل انٹر نیشنل۔3 تا9اکتوبر 2008ء صفحہ نمبر 2) اختتامی دعا حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطاب کے آخر پر بتایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس جلسہ میں چالیس ہزار چھ سو پچپن (40,655) احباب شامل ہوئے جو چھیاسی (86) ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اختتامی دعا کروائی اور یوں جماعت احمد یہ برطانیہ کا 42 واں جلسہ سالانہ احباب جماعت پر برکات کی بارش برسا تا ہوا اپنے بابرکات اختتام کو پہنچا۔