تأثرات

by Other Authors

Page 213 of 539

تأثرات — Page 213

188 تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء پیش فرمایا۔محترم شہنشاہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے احمدی ہیں۔انہوں نے اپنے خطاب کا آغاز نعرہ تکبیر، اسلام احمدیت زندہ باد اور غلام احمد کی جے کے پر جوش نعروں سے کیا اور فرمایا: میں اس موقع پر سب احباب کی خدمت میں امن اور محبت کا تحفہ پیش کرتا ہوں۔مجھے اس جلسہ صد سالہ خلافت جوبلی میں شامل ہونے پر فخر ہے۔میں حضور کی خدمت میں دعا کی درخواست کرتا ہوں کیونکہ ان دنوں بینن کے لوگوں کو خاص طور پر خوراک اور پٹرول کی مشکلات کا سامنا ہے۔سارے افریقہ کو بھی دعا میں یا درکھیں۔ہم سب حضور انور کے لیے دعا کرتے ہیں کہ اس عظیم روحانی کام کو ہمیشہ جاری رکھ سکیں۔“ الفضل انٹر نیشنل۔26 ستمبر تا 2 اکتوبر 2008ء۔صفحہ نمبر 2) :Mrs۔Nina Fokina (Kazakstan) (7 قازقستان کی ڈپٹی سپیکر مسز نینا فو کینا نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اور جماعت احمد یہ عالمگیر کوصد سالہ خلافت احمد یہ جو بلی کے موقع پر مبارک باد پیش کی اور روسی زبان میں خطاب کیا جس کا ترجمہ مبلغ سلسلہ مکرم حسن طاہر بخاری صاحب نے پیش کیا۔مسز نینا فو کینا نے کہا: جماعت احمدیہ نے اپنی گزشتہ سو سالہ تاریخ سے ثابت کر دیا ہے کہ جماعت احمد یہ شدید مخالفت کے باوجو د امن اور عدم تشدد کے ساتھ اسلام پھیلانے کا بہترین نمونہ پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔دنیا میں امن کے قیام کے لیے آپ جو کوششیں کر رہے ہیں میں ان کی کامیابی کے لیے آپ کے لیے دعا گو ہوں۔66 الفضل انٹرنیشنل۔26 ستمبر تا 2 اکتوبر 2008ء صفحہ نمبر 2) H۔E۔Wesley Momo Johnson (Liberia) (8 لائبیریا کے وزیر اطلاعات و سیاحت جناب ویزلی مومو جانسن نے حکومت لائبیریا کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے دعوت دینے کا شکریہ ادا کیا اور صدر مملکت لائبیریا اور لائبیریا کے عوام کی طرف سے سلام کا پیغام پہنچایا اور نہایت ادب کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو لائبیریا کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا: آج لائبیریا کا 1 6 واں یوم آزادی ہے۔اس حوالہ سے میں اس عظیم اجتماع کے شرکاء کی خدمت میں ملک کی ترقی و خوش حالی کے لیے دعا کی درخواست کرتا ہوں۔۔۔۔احمد یہ مشن لائبیریا نہایت کامیابی کے ساتھ امن کا پیغام سارے ملک میں پھیلا رہا ہے۔