تأثرات

by Other Authors

Page 203 of 539

تأثرات — Page 203

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جو بلی تقریبات 2008ء 179 اختیار کرنے والا ہو اور جو اس زندگی کو عارضی ٹھکانہ سمجھنے والا ہو۔جو تقویٰ میں ترقی کرے گا وہی اپنی عبادت کا بھی حق ادا کرے گا اور ایک دوسرے کے حقوق بھی ادا کرے گا۔مواخات میں دوسروں کے لیے نمونہ بننے والا ہوگا۔“ الفضل انٹر نیشنل۔22 تا25 اگست 2008ء صفحہ نمبر 2) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے سورہ آل عمران کی آیات 103 اور 104 کی تفسیر کرتے ہوئے جماعتی حیثیت اور برکت کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: صرف انفرادی تعلق جو کسی بھی مومن کا خدا سے ہے یا نبی سے ہے یا خلیفہ سے ہے کافی نہیں جب تک کہ تم جماعت کی اکائی کی اہمیت کو نہ سمجھو۔وَلَا تَفَرَّقُوا کہہ کر اس طرف توجہ دلائی ہے کہ تفرقہ نہ ڈالو۔پس جماعت کی مضبوطی بھی اس وقت قائم ہوگی جب اس میں پیار اور محبت کی فضا پیدا ہوگی اور خدا تعالیٰ سے سچا تعلق بھی تبھی پیدا ہو گا جب ایک دوسرے کے گناہ معاف کرنے کی عادت پیدا ہوگی۔“ الفضل انٹر نیشنل۔22 تا25 اگست 2008ء صفحہ نمبر 2) خلافت کی گراں قدر نعمت کے حوالے سے پیارے آقا نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے چودہ سوسال بعد پھر ایک نعمت اتاری جس نے پچھلوں کو ا پہلوں سے ملا دیا۔پس اس نعمت کی قدر کرنا اسے ہمیشہ یادرکھنا، اس سے استفادہ کرنا ہر احمدی کا فرض ہے پھر اس نعمت کے بعد خلافت کی نعمت بھی جاری فرمائی اور اس سے اخلاص و وفا کا تعلق رکھنا بھی ضروری ہے۔ہم جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر ایمان کا دعوی کرتے ہیں ہمارا فرض ہے کہ شرائط بیعت پر تقوی کے ساتھ عمل پیرا ہوں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا تھا کہ تمہارے لیے دوسری قدرت کا دیکھنا بھی ضروری ہے۔جو لوگ کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننا ہی کافی ہے اور خلافت کی بیعت کی ضرورت نہیں وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ساتھ کیے گئے عہد سے باہر جانے والے ہیں۔آپ خوش قسمت ہیں جن کو خلافت کی بیعت کی توفیق ملی لیکن اس کے لیے تقویٰ کی بھی ضرورت ہے۔آج ہم نہ صرف خلافت احمدیہ کے سوسال پورے ہوتے ہوئے دیکھ رہے ہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے کامیابیوں اور کامرانیوں کے جلو میں اسے آگے بڑھتے ہوئے بھی دیکھ رہے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل۔22 تا25 اگست 2008ء۔صفحہ نمبر 2)