تأثرات — Page 202
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء :Baroness Emma Nicholson MEP (2 178 ہوئے کہا: یوروپین پارلیمنٹ کی ممر محترمہ بیرونس ایمانکلسن نے صدسالہ خلافت جوبلی کی مبارک باد دیتے میں بہت ممنون ہوں کہ آپ نے مجھے اس غیر معمولی جلسہ میں شرکت کی دعوت دی ہے جو کہ برطانیہ میں جماعت احمدیہ کا 42 واں جلسہ سالانہ ہے اور صد سالہ خلافت جوبلی کا بھی جلسہ ہے۔جماعت احمد یہ ساری دنیا میں اتحاد، امن اور انسانیت کی خدمت کے لیے نہایت قابل قدر کام کر رہی ہے اور اس معاملہ میں حکومت برطانیہ بھی آپ کے ساتھ ہے۔الفضل انٹر نیشنل۔15 تا 21 اگست 2008ء صفحہ نمبر 2) حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا افتتاحی خطاب: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے افتتاحی خطاب میں تقوی اختیار کرنے اور عبادات کا معیار بلند کرنے کی نصائح فرمائیں اور جلسوں کا مقصد بیان کرتے ہوئے فرمایا: تقوی کا مضمون ایسا مضمون ہے جس کا مختلف حوالوں سے بار بار قرآن کریم میں ذکر آتا ہے اور یہی ایک حقیقی اور انعام یافتہ مؤمن کی نشانی ہے اور یہی چیز ہے جس کی رُوح اپنی جماعت میں پیدا کرنے کے لیے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جلسوں کا اہتمام فرمایا۔افراد جماعت سے آپ کو جلسہ کے نیک نتائج کی وجہ سے جو تو قعات تھیں اس پر ہر احمدی غور کرتے ہوئے اس کی باریکیوں کو سامنے رکھتے ہوئے عمل پیرا ہونے کی کوشش کرے تبھی وہ اس معیار کا احمدی بن سکتا ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہمیں بنانا چاہتے تھے۔آپ فرماتے ہیں کہ میری جماعت کے لوگ اپنے اندر ایک ایسی تبدیلی حاصل کر لیں کہ ان کے اندر خدا تعالیٰ کا خوف پیدا ہو اور وہ زہد و تقوی اور خدا ترسی اور پرہیز گاری اور نرم دلی اور باہم محبت و اخوت میں دوسروں کے لیے نمونہ بن جائیں اور انکسار اور تواضع ان میں پیدا ہو اور دینی مہمات کے لیے سرگرمی اختیار کریں۔یہ معیار ہے جس کے پیدا کرنے کے لیے جلسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے۔آخرت کی طرف وہی جھک سکتا ہے جو اس زندگی کو عارضی سمجھتا ہو۔وہی جو تقویٰ میں بڑھنے والا ہو وہی جو زہد