تأثرات

by Other Authors

Page 186 of 539

تأثرات — Page 186

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء کام جیسے طبی اور تعلیمی سہولتوں میں قدم آگے بڑھانے نیز اس طرح کی مساجد کی تعمیر کے منصوبہ جات میں بھی یہ لوگ مشہور ہیں۔پھر دنیا میں جہاں کہیں بھی احمدی بستے ہیں وہ اس بات میں بھی مشہور ہیں کہ وہ اپنے سے بڑی کمیونٹی کو ساتھ لے کر ان کے دوش بہ دوش کام کر سکیں اور امن اور آشتی کے ساتھ ان علاقوں میں سکون کی زندگی گزاریں جہاں تمام مذاہب، سماج اور مختلف زبانیں بولنے والے لوگ رہتے ہیں۔یہی خوبیاں اور روایات ان کو کثیر تعداد میں ان روایات پر یقین رکھنے والی کینیڈین سوسائٹی کے ہم دوش و ہم پلہ کرتی ہیں اور ہماری حکومت جس شے کا نام Pluralism (کثیر اور مختلف طبقات کا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جانا ) رکھتی ہے یہ اس کی ایک بہترین مثال ہے۔یہ جماعت ذاتی طور پر اس بات سے پوری طرح آگاہ ہے کہ امتیاز اور تفریق کیا ہوتے ہیں ؟ اور عقائد کے اختلاف کی بنا پر ظلم وستم کو کیسے سہا جاتا ہے؟ اس لیے آپ کو یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیے کہ یہاں کینیڈا میں اور اسی طرح تمام دنیا میں آزادی مذہب کی ترویج اور اس کی حوصلہ افزائی امن عالم کے لیے کتنی اہم ہے۔ہم اس لحاظ سے حضرت اقدس کے ساتھ پورے طور پر متحد ہیں اور انہیں ان کے آزادی مذہب کا پرچارک ہونے کا ایک بہا در پیمپیئن قرار دیتے ہیں اور ہم خلیفہ کی تعریف کرتے ہیں کہ وہ بر ملا اور بلا خوف و خطران متشدد طریقوں اور عقائد کی مذمت کرتے ہیں جو متشد دلوگ تشدد کرنے کے لیے بطور جواز پیش کرتے ہیں اور جنہوں نے مذہب کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔تاہم ہم سب خدا کے ماننے والے ہیں اور یہ بات بالبداہت غلط ہے کہ اس کے نام پر قتل و غارت کا بازار گرم کیا جائے۔تمام کیلگری کے عوام، صوبہ البرٹا کے عوام اور تمام کینیڈا کے عوام اس مسجد کو دیکھ کر حسن اور فیض رساں صحیح اسلام کا چہرہ دیکھ سکیں گے اور ان کا بھی جو اس کے نام کی پرستش کرتے ہیں۔یہ عوام آپ کی کینیڈا کے ساتھ محبت اور آپ کی حب الوطنی کا بھی جائزہ لے سکیں گے۔احمدیوں نے کینیڈا کو گلے لگایا اور اب کینیڈا نے بھی احمدیوں کو گلے لگا لیا ہے۔آپ نے اس عظیم الشان مسجد کی ایک پھلتے پھولتے شہر ( کیلگری ) میں تعمیر کر کے اس بات کا واشگاف الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ہمارے اس عظیم ملک میں آپ نے اپنا جائز مقام 167 حاصل کر لیا ہے۔بہت بہت مبارک ہو۔خدا آپ کو بہت برکت دے اور اللہ حافظ۔“ (الفضل انٹر نیشنل۔19 تا 25 ستمبر 2008ء صفحہ نمبر 11 و12)