تأثرات — Page 172
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 153 سے جمع ہورہے تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی آمد کے وقت ان کی تعداد سات ہزار سے بھی بڑھ چکی تھی۔ہر طرف خوشی اور مسرت کا سماں تھا۔ہر کوئی حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے پرنور چہرہ پر نظر ڈالنے کے لیے بے قرار تھا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ تشریف لائے اور ایونیو کے آغاز میں ہی کار سے نیچے اتر آئے تو ہر طرف سے نعرہ ہائے تکبیر فضا میں بلند ہوئے ، اهلا وسهلا و مرحبا اور السلام علیکم کی صدائیں ہر طرف سے بلند ہونے لگیں اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اپنا ہاتھ ہلا ہلا کر سب کو جواب دے رہے تھے۔مختلف راستوں پر ایک ہجوم تھا جو شوق دید میں جمع ہوا تھا۔خلافت احمد یہ صد سالہ جو علی استقبالیہ تقریب: 25 جون 2008ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے اعزاز میں جماعت احمد یہ کینیڈا نے صد سالہ خلافت جوبلی کے پروگرام کے تحت ٹورانٹو کے علاقہ سکار برو میں واقع Hilton Hotal میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔اس اہم تقریب میں ساڑھے سات سو احباب نے شرکت کی۔ان مہمانان گرامی میں صوبہ انٹاریو کے وزیر اعلیٰ ، صوبائی اسمبلی کے اٹھارہ ممبران، پانچ صوبائی وزرا، ایک ہاؤس لیڈر، ایک سابقہ ممبر پارلیمنٹ، فیڈرل پارلیمنٹ کے انیس (19) ممبران جن میں ایک وزیر مملکت اور سات سابقہ وزرا شامل تھے، چار میئر حضرات، دس لوکل کونسلر ، دو سابقہ میئر، ہندوستان کے سات ڈپلومیٹس، امریکہ، پاناما، فرانس ، چین،ایکواڈور، تائیوان، جاپان اور تھائی لینڈ کی ایمبیسیز کے ڈپلومیٹس ، دو پولیس چیف، پچھپیں پروفیسر، ہمیں ٹیچر ، آٹھ حج اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز مہمان شامل تھے۔معزز مہمانوں کے خطاب اور تاثرات: سب سے پہلے فیڈرل پارلیمنٹ کے ممبر Hon۔Jim Karygiannis نے خطاب کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں بتایا کہ جماعت احمدیہ پر ظلم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے خود اپنی آنکھوں سے احمدیوں کا بہتا خون دیکھا ہے۔جب انہوں نے پاکستان کا دورہ کیا تو اس دوران ایک گاؤں کے احمدیوں کو مسجد میں شہید کیا گیا تھا۔انڈونیشیا میں بھی یہی حال ہے کہ وہاں بھی انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ : پاکستان کے میڈکل سٹوڈنٹس کو احمدی ہونے کی بنا پر تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہا ہے اور ان کا مستقبل تاریک کیا جا رہا ہے۔میں آج آپ سب خواتین و حضرات سے اس بات کی درخواست کرتا ہوں کہ آپ جہاں سے بھی پاکستانی اور انڈونیشین ایمبیسی کا ایڈریس حاصل کر سکتے ہوں ، حاصل کریں اور ان کو ضرور لکھیں کہ ہم لوگ اس طرح کی