تأثرات

by Other Authors

Page 171 of 539

تأثرات — Page 171

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 152 امریکہ سے کینیڈا کے لیے روانہ ہوا۔ائر لائن کے وائس پریذیڈنٹ نائب امیر صاحب جماعت ہائے احمدیہ امریکہ مکرم منعم نعیم صاحب نے جہاز کے سٹاف کی طرف سے مندرجہ ذیل اعلان کیا: خاکسار منعم نعیم پیارے آقا اور حضرت بیگم صاحبہ مدظلہا کی خدمت میں السلام علیکم اور خوش آمدید کہتا ہے۔ہم اس وقت پیارے آقا کے ہمراہ خلافت احمدیہ کی فلائٹ 2008ء پر ٹورانٹو کی جانب رواں دواں ہیں۔یہ فلائٹ کانٹی نینٹل ائر لائن کی چارٹرڈ ڈویژن کی جانب سے چلائی جا رہی ہے۔آپ اس وقت برازیلین کمپنی Embrey E۔R۔J کے تیار کردہ جہاز پر سفر کر رہے ہیں۔اس طرح کے 250 جہاز کانٹی نینٹل ائر لائن کے Fleet میں ہیں۔اس کے علاوہ 350 بڑے جہاز جن میں بوئنگ 777، بوئنگ 767، بوئنگ 757 اور بوئنگ 737 کے ماڈل ہمارے Fleet میں شامل ہیں۔کانٹی نینٹل ائر لائن اس وقت دنیا کی چوتھی بڑی ائر لائن ہے۔ہم انشاء اللہ یہ تاریخی سفر جسے ہم ساری زندگی یا درکھیں گے ڈیڑھ گھنٹے میں طے کریں گے۔اس فلائٹ میں عموماً صرف ڈرنک (مشروبات) پیش کیے جاتے ہیں لیکن آج خصوصی طور پر تیار کردہ Snacks پیش کیے جائیں گے۔“ دورہ کینیڈا (Canada): الفضل انٹر نیشنل 22 تا 28 اگست 2008ء صفحہ نمبر 16) ٹورانٹو کینیڈا میں ورود مسعود اور تاریخی استقبال: کینیڈا میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔مکرم و محترم امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ کینیڈا، مشنری انچارج صاحب جماعت ہائے احمد یہ کینیڈا، صدر صاحب مجلس انصار اللہ کینیڈا، صدر صاحب مجلس خدام الاحمدیہ کینیڈا، مرکزی نمائندگان مکرم محترم چودھری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید انجمن احمد یہ ربوہ، مکرم شجر فاروقی صاحب سیکریٹری AMI لندن اور فیڈرل ممبر پارلیمنٹ آنریبل جم Karygiannis بھی استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔مسجد اور ملحقہ آبادی دارالامن (Peace Village) کو اس بستی کے مکینوں نے اپنے محبوب آقا کے استقبال میں دُلہن کی طرح سجارکھا تھا۔راستوں پر آرائشی دروازے بنائے گئے تھے جن پر دعائیہ کلمات تحریر تھے۔بیت الاسلام مشن ہاؤس اور Peace Village کی سڑکوں پر احباب، خواتین اور بچے بچیاں صبح ہی