تأثرات

by Other Authors

Page 142 of 539

تأثرات — Page 142

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء خصوصی پروٹوکول: 129 حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے جہاز کے دروازے تک Mobile Lounge بس کا انتظام کیا گیا تھا جس میں مکرم امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ امریکہ اور ان کی اہلیہ مکرم نائب امیر صاحب جماعت ہائے احمد یہ امریکہ اور برٹش ائرویز کی جنرل منیجر اور کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے ائر پورٹ منیجر اور ویزوں کا انتظام کرنے والے امیگریشن آفیسر موجود تھے۔جو نہی یہ خصوصی بس جہاز کے دروازے کے ساتھ آکر لگی تو بس میں موجود سب لوگوں نے جہاز کے خصوصی دروازے سے اندر جا کر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا۔یہ دروازہ خصوصاً حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے لیے کھولا گیا تھا۔علاوہ ازیں ائر پورٹ پر جہاز کے اُترنے سے لے کر VIP لاؤنج تک ائر کانٹی نینٹل (Air Continental) کے جنرل منیجر نے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی آمد کی ویڈیوفلم تیار کی جب کہ کسی بھی دوسرے شخص کے لیے کیمرہ استعمال کرنا ممنوع ہوتا ہے۔امیگریشن کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو ائر پورٹ کے اس خاص دروازے سے باہر لایا گیا جو خصوصی اہمیت کے حامل لوگوں کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ائر پورٹ سکیورٹی نے خصوصی دروازہ کھول کر پورے اعزاز کے ساتھ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اور قافلہ کے دیگر افرادکوروانہ کیا۔امریکی پرچم لہرانے کی خصوصی تقریب: حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی امریکہ آمد پر ممبر آف کانگریس۔Hon Thomas M Davis کی درخواست پر امریکہ کا قومی پرچم 16 جون کو ایوان حکومت پر لہرایا گیا۔بعد ازاں یہاں کی روایت کے مطابق اگلے روز یہ قومی پرچم خط اور تحریری دستاویز کے ساتھ حضور انور کی خدمت میں پیش کیا گیا جس پر یہ تحریر تھا کہ : "ریاست ہائے متحدہ امریکہ کا قومی پرچم تصدیق کی جاتی ہے کہ یہ قومی پرچم ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ایوان حکومت پر لہرایا گیا۔عزت مآب جناب Thomas Devis کی درخواست پر یہ قومی پر چم حضرت مرزا مسرور احمد صاحب کی ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پہلی بار آمد پر 16 جون 2008ء کو لہرایا گیا۔“ ( بحوالہ روزنامه الفضل ربوہ 30 جون 2008، صفحہ 4)