تأثرات

by Other Authors

Page 141 of 539

تأثرات — Page 141

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء دورہ امریکہ اور کینیڈا: ہے۔128 یقہی سفروں کا یہ سلسلہ 27 مئی کے بعد دوبارہ جاری ہو گیا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے امریکہ اور کینیڈا کا سفر اختیار فرمایا تا کہ وہاں خلافت جوبلی تقریبات اور جلسہ ہائے سالانہ کو برکت اور رونق بخشیں۔چنانچہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے دورہ کا ذکر کرتے ہوئے خطبہ جمعہ فرمودہ 13 جون 2008ء میں فرمایا: آخر پر آج پھر میں دُعا کا یہ بھی اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اس ہفتہ انشاء اللہ تعالیٰ میں امریکہ اور کینیڈا کے سفر پر جا رہا ہوں۔وہاں اُن کے جلسے بھی ہیں اور جو بلی کے حوالے سے وہاں جماعتوں نے بڑی تیاریاں بھی کی ہوئی ہیں۔اُن کی خواہش بھی بڑی شدید۔خطوں میں اس کا اظہار بھی ہوتا رہتا ہے۔براہ راست ملنے سے بہر حال جماعت میں کئی لحاظ سے بہتری پیدا ہوتی ہے۔امریکہ کا تو میرا پہلا سفر ہے۔اللہ تعالیٰ یہ سفر ہر طرح اپنی تائید و نصرت کے نظارے دکھاتے ہوئے بہتر فرمائے اور یہ سفر جماعت کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت ہو اور اللہ تعالیٰ ان تمام مقاصد کا حصول آسان فرمائے جن کے لیے یہ سفر اختیار کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ ان ملکوں کے احمدیوں میں ترقی کرنے کی ایک نئی روح پیدا فرمائے اور ساری دنیا کے احمدیوں میں ایک نئی روح پیدا فرمائے اور اس صدی میں جب ہم نئے نئے عہد باندھ رہے ہیں اور جلسے کر رہے ہیں اور پروگرامز کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ ہر ایک میں نئی روح پھونک دے۔اللہ تعالیٰ سفر میں راستے کی جو بھی مشکل ہے اس کو بھی آسان فرمائے۔“ خطبه جمعه فرمودہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعلی 13 جون 2008، الفضل انٹرنیشنل 4 تا10 جولا ئی 2008 صفحہ 8) لندن سے روانگی اور امریکہ میں آمد : 16 جون 2008ء بروز سوموار خلافت احمدیہ کی دوسری صدی کا پہلا تاریخی دن جب حضرت خلیفہ المسیح پنے پہلے سفر پر روانہ ہوئے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ تین بج کر پچاس منٹ ( 3:50) پرلندن سے روانہ ہوئے۔پونے آٹھ گھنٹے کی مسلسل پرواز کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ واشنگٹن کے Dulles انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچے۔امیر جماعت ہائے احمد یہ امریکہ مکرم ڈاکٹر احسان اللہ ظفر صاحب، نائب امیر جماعت ہائے امریکہ مکرم ظہیر احمد صاحب باجوہ اور امیر صاحب امریکہ کی اہلیہ محترمہ، حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ اور حضرت بیگم صاحبہ کے استقبال کے لیے VIP لاؤنج میں موجود تھے۔