تأثرات

by Other Authors

Page 136 of 539

تأثرات — Page 136

تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 124 (Secretary of State for Justice & Lord Chancellor نے خطاب کیا۔یہ فارن سیکر یٹری کے اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔آپ نے کہا: ہم سب مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے افراد جماعت احمدیہ کی یو۔کے میں اور دُنیا بھر میں انسانی خدمات کے معترف ہیں۔آپ لوگ صرف زبانی دعوے نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر خدمت کرتے ہیں۔جو لوگ اپنی مذہبی کتب کو نفرت پھیلانے کا ذریعہ بناتے ہیں انہیں غالباً اپنی کتب کی تعلیمات کا بھی علم نہیں ہے۔جماعت احمدیہ اس ملک میں اور دُنیا بھر میں امن اور اخوت کے قیام کے لیے جو کوششیں کر رہی ہے اُسے ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔“ الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008ءصفحہ نمبر 10) مسٹر جیک سٹرا کے بعد یورپین ممبر آف پارلیمنٹ ایمانکلسن Baroness Emma) (Nicholson MEP نے خطاب کیا اور کہا: میں آپ کو مبارک باد دیتی ہوں کہ آپ کے بانی نے آپ کو جو عظیم روایات دی تھیں آپ گزشتہ سو سال سے اُن تمام روایات کا علم بلند رکھے ہوئے ہیں۔گزشتہ سو سال میں آپ نے برطانیہ کی سوسائٹی کو اور دنیا بھر میں بہت کچھ دیا ہے۔آپ اُن لوگوں میں سے ہیں جو دیتے ہیں اور لیتے نہیں۔“ الفضل انٹرنیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008ء صفحہ نمبر 10) پاکستان اور دنیا کے مختلف حصوں میں مذہبی یا نسلی امتیازات کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا : 1970ء اور 1984 ء کے آرڈینینس نے احمدیوں کے لیے ووٹ کا حق استعمال کرنا ناممکن بنا دیا ہے۔اگلے سو سال میں ہم سب کومل کر ان تمام قسم کے غلط امتیازات کو ختم کرنا ہوگا۔“ الفضل انٹرنیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008ء صفحہ نمبر 10) RT۔Hon۔Jonathan Shaw MP (Minister at the Coll Department for the Environment, Food and Rural Affairs and Minister (for the South East نے حاضرین سے خطاب کیا۔انہوں نے بھی جماعت کے ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں کو سراہا۔