تأثرات — Page 135
تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء مختلف سیاسی راہنماؤں کے خطابات: 123 پر یس کا نفرنس کے بعد جب حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ خطاب کے لیے ہال میں تشریف لائے تو آپ کے خطاب سے قبل کچھ سیاسی راہنماؤں کو بھی موقع دیا گیا کہ وہ جماعت احمدیہ کے بارہ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔چنانچہ اس بابرکت تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کا انگریزی ترجمہ پڑھ کر سنایا گیا۔بعدازاں امیر جماعت ہائے احمد یہ یو۔کے مکرم رفیق حیات صاحب نے مختصر تعارفی کلمات کہے اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے کہا کہ جماعت احمد یہ سوسال سے خلافت کی برکات سے فیض پارہی ہے۔موجودہ خلافت ، خلافت راشدہ ہی کا تسلسل ہے۔یہ جماعت احمد یہ میں قائم خلافت کی صد سالہ جوبلی ہے۔ہمارے موجودہ امام حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ 2003 ء میں خلیفہ اسی منتخب ہوئے۔آپ ساری دنیا میں امن کے قیام اور اسلام کی امن کی تعلیمات کے پھیلانے کے لیے کوشاں ہیں۔پسماندہ ممالک میں پینے کے پانی اور متبادل انرجی کی فراہمی، اسی طرح صحت اور تعلیم کے میدانوں میں بنی نوع انسان کی خدمت کے لیے بہت سے پروگرام آپ کی زیر ہدایت و نگرانی جاری ہیں۔مکرم امیر صاحب جماعت ہائے برطانیہ کے بعد جناب لارڈ ایوبری Lord Eric) (Avebury نے خطاب کیا۔انہوں نے صد سالہ جو بلی کے مبارک موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے جماعت احمدیہ نے دنیا میں جو فلاحی کام کیسے ہیں اس پر بھی میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں۔افریقہ میں آپ کا کام بہت اہم اور نمایاں ہے۔دُنیا کے ایک سونو کے ممالک میں آپ کی جماعت کے ممبران بہت اہم کام کر رہے ہیں۔جب کشمیر میں زلزلہ آیا تو آپ ان ابتدائی لوگوں میں سے تھے جو ہیومینٹی فرسٹ کے ذریعہ سب سے پہلے وہاں خدمت کے لیے پہنچے۔الفضل انٹر نیشنل 11 جولائی تا 17 جولائی 2008ء صفحہ نمبر 10) لارڈ ایوبری کے خطاب کے بعد برطانیہ کی اپوزیشن پارٹی کی ایک شیڈ و منسٹر سعیدہ وارثی (Baroness Shadow Conservative Sayeeda Warsi Minister for (Community Cohesion & Socail Action نے تقریر کی۔آپ کنزرویٹو پارٹی کی نائب صدر بھی رہی ہیں۔آپ نے جو بلی تقریبات کے حوالے سے پارٹی لیڈر ڈیوڈ کیمرون کی نیک خواہشات پہنچاتے ہوئے مبارک باد پیش کی۔سعیدہ وارثی کے بعد حکومتی پارٹی کے ایک اہم رکن جیک سٹرا Rt۔Hon۔Jak Straw MP)