تأثرات — Page 98
92 تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء غانا کے احمدیوں کی ایک خاص خوبی کا ذکر پیارے آقا نے بڑی محبت سے یوں کیا کہ: ”غانینز (Ghanians) کی ایک خوبی جو آپ نے جمعہ میں دیکھی وہ یہ ہے کہ بڑے صبر سے تحمل سے گرمی میں بیٹھے ہوئے تقریباً ایک گھنٹہ دُھوپ میں خطبہ سنتے رہے اور بڑی تعداد میں بیٹھے رہے۔صرف وہی خوبی نہیں ہے بلکہ تہجد کی نماز اور فجر کی نماز میں بھی میدان اسی طرح بھرا ہوتا تھا جس طرح جمعہ میں آپ نے دیکھا۔اور آخری دن جو ہفتہ کا دن تھا اور اس دن چھٹی تھی شاید اس میں مزید لوگ بھی آئے ہوں، صبح جب میں نماز کے لیے گیا ہوں تو حیران رہ گیا کہ جو حاضر مرد و زن وہاں میدان میں نماز پڑھنے کے لیے جمع تھے ان کی تعداد جمعہ سے بھی زیادہ لگ رہی تھی۔عورتوں کا جوش دیدنی تھا۔نماز کے بعد واپس گھر تک تقریباً ایک کلومیٹر کا فاصلہ ہے، گاڑی میں جاتا تھا تو رینگتی ہوئی گاڑی گزرتی تھی۔دو رویہ عورتیں کھڑی ہوتی تھیں۔مرد کھڑے ہوتے تھے۔بچوں کو اُٹھایا ہوتا تھا۔ان سے سلام کرواتی تھیں۔محبت یوں ٹپک رہی ہوتی تھی کہ جیسے دو سگے بہن بھائی یا بھائی بھائی آپس میں مل رہے ہیں۔پس یہ ہیں گھانین (Ghanians) عورتیں اور مرد! عورتوں کی تعداد بھی کم از کم پچاس ہزار تھی جو خلافت سے اخلاص و محبت کے ساتھ اپنی نمازوں کی بھی حفاظت کرنا جانتی تھیں اور کر رہی تھیں اور یہی وہ لوگ ہیں جن کے ساتھ خدا تعالیٰ کا دائی خلافت کا وعدہ ہے اور جب تک ایسی مائیں پیدا ہوتی رہیں گی خلافت کی محبت نسل در نسل چلتی چلی جائے گی۔“ (خطبہ جمعہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ بیان فرمودہ 9 مئی 2008 ء الفضل انٹر نیشنل 30 مئی تا 5 جون 2008ء صفحہ 7) خطبہ کے آخر پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ساری جماعت کو دُعا کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: اس افریقہ کے دورہ کی بھی اور ویسے بھی جب جماعتی ترقی کی خبریں دشمن تک پہنچتی ہیں تو وہ ہر طریقہ آزماتا ہے کہ کسی طرح جماعت کو نقصان پہنچائے۔ایم ٹی اے کے ذریعہ سے اب جبکہ تمام دنیا یہ نظارے دیکھ رہی ہے تو ہمیں بھی حاسدوں سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کے لیے خالص ہوتے ہوئے اس کے آگے جھکنے کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے۔خلافت جو بلی کے حوالہ سے جو خبریں آتی ہیں ان پر پاکستان میں تو مولویوں کی بیان بازیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔پس بہت زیادہ دُعاؤں کی ضرورت ہے۔گو کہ اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام سے یہ وعدہ ہے کہ حاسدوں اور معاندوں کے گروہ پر اللہ تعالیٰ جماعت کو غالب کرے گا لیکن ہمیں بھی اخلاص و وفا اور دُعاؤں میں پہلے سے بڑھ کر اس کے آگے جھکنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور ترقیات کی 66