تأثرات

by Other Authors

Page 94 of 539

تأثرات — Page 94

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء لنڈن واپسی : 88 6 مئی 2008 ء کونا کیجیریا سے واپسی کا دن تھا صبح ساڑھے چھ بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنی رہائش گاہ سے باہر نکل کر پر سوز اجتماعی دُعا کروائی۔احباب جماعت نے اپنے پیارے امام کو الوداع کہا جس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ہاتھ ہلا ہلا کر سب کو الوداع کہا اور ابوجہ انٹرنیشنل ائر پورٹ کی طرف روانہ ہوئے۔ائر پورٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو الوداع کہنے کے لیے احباب جماعت کثیر تعداد میں پہنچ چکے تھے۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو دیکھتے ہی انہوں نے نعرے بلند کیے۔ممبران مجلس خدام الاحمدیہ نے مارچ پاسٹ کیا اور خیریت سے سفر کٹنے کے لیے عربی زبان میں دُعائیں کیں اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں گارڈ آف آنر پیش کیا۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے گارڈ آف آنر کا معاینہ فرمایا اور ائر پورٹ کے اندر تشریف لے گئے۔امیر صاحب نائیجیریا، مبلغ انچارج نائیجیریا اور دیگر جماعتی عہدے داران حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو الوداع کہنے کے لیے جہاز کے دروازے تک گئے۔صبح سوا آٹھ بجے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ جہاز پر سوار ہوئے۔جہاز اپنے مقررہ وقت کے مطابق ٹھیک ساڑھے آٹھ بجے لنڈن کی طرف پرواز کر گیا۔دورہ افریقہ سے کامیاب مراجعت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ کے تاثرات: یکم مئی 2008 ء کو لجنہ اماءاللہ یو کے نے دورہ مغربی افریقہ سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی کامیاب مراجعت پر ایک استقبالیہ دیا جس میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی تصنیف لطیف رسالہ الوصیت کے حوالے سے فرمایا: حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا ایک اقتباس پیش کرتا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے جب حضور اقدس علیہ السلام کو بتایا کہ اب آپ کا واپسی کا وقت قریب ہے اور ایک مقبرہ قائم کیا جائے جس میں اعلیٰ معیار اور قربانی کرنے والے لوگوں کی تدفین ہوگی۔اس وقت آپ نے ایک رسالہ لکھا ”رسالہ الوصیت“ کے نام سے۔اس میں آپ فرماتے ہیں: سواے عزیزو! جبکہ قدیم سے سنت اللہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ دو قدرتیں دکھلاتا ہے تا مخالفوں کی دو جھوٹی خوشیوں کو پامال کر کے دکھلاوے۔سواب ممکن نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنی قدیم سنت کو ترک کر دیوے۔اس لیے تم میری بات سے جو میں نے تمہارے پاس بیان کی غمگین مت ہو اور تمہارے دل پریشان نہ ہو جائیں کیونکہ تمہارے لیے دوسری