تأثرات

by Other Authors

Page 83 of 539

تأثرات — Page 83

تأثرات_خلافت احمد یہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 77 رسول اللہ کے ورد اور نعرہ ہائے تکبیر، اسلام زندہ باد، احمدیت زندہ باد، خلافت احمدیہ زندہ باد، حضرت خلیفہ اسیح الخامس زندہ باد کے فلک شگاف، پر جوش اور ولولہ انگیز نعروں سے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا گیا اور سوا گیارہ بجے جلسہ کی کارروائی کا آغاز ہوا۔گیارہ مقامی زبانوں میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید اس موقع پر بچوں کی مختلف ٹولیوں نے اپنے پیارے آقا کونا یجیریا میں اپنی اپنی مقامی زبانوں میں خوش آمدید کہا۔ان مقامی زبانوں میں مندرجہ ذیل زبانیں شامل ہیں : 1- English, 2- Yoruba, 3- Housa, 4- Etsako, 5- Gwari, 6- Tiv 7- Igala, 8- Kanuri, 9- Fulani, 10- Igbo, 11- Nupe ان گیارہ زبانوں میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کو خوش آمدید کہا گیا ان الفاظ کا ترجمہ یہ ہے: ”ہم نائیجیر یا جماعت کے بچے اپنے رُوحانی باپ حضرت خلیفتہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو اپنے پیارے ملک نائیجیریا میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں اور خلافت جو بلی کی صد سالہ تقریبات کے اس موقع پر خلافت احمدیہ کی تمام ترقیات پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کو اپنی قوت اور غیر معمولی نصرت سے نوازے۔آمین۔خلافت احمد یہ زندہ باد۔نائیجیر یا زندہ باد۔الفضل انٹر نیشنل 27 جون تا 3 جولائی 2008 صفحہ 10) معزز مہمانوں کا خطاب: جلسہ سالانہ نایجیریا کے دوسرے روز کے پہلے اجلاس میں عمائشہ (Umaisha) کے چیف جناب الحاج عثمان عبد اللہ ، امام آف بواری، نائب امام اوٹا بالیفی، نائب امام UKE ،جسٹس الحاج احمد بنگری، چیف حج نصر اواسٹیٹ، نائیجیر یا ٹرانس پورٹ کے کمشنر شامل تھے۔1 - عائشہ Umaisha) کے چیف کا خطاب: چیف آف نمائشہ (Umaisha) جناب الحاج عثمان عبد اللہ صاحب نے اپنے خطاب میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کونا بیجیریا میں خوش آمدید کہا اور جماعت احمدیہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے احمد یہ عمائشہ کالج کی تاریخ بتائی کہ گزشتہ سینتیس (37) سالوں میں بہت سے طالب علم اچھی ڈگریاں لے کر ملک وقوم کی