تأثرات — Page 82
تأثرات_خلافت احمدیہ صد سالہ جوبلی تقریبات 2008ء 76 کرتا ہے اور جو عمل نیک نیت سے ہو وہ یقیناً پاک تبدیلیوں میں بڑھاتا ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 27 جون تا 3 جولائی 2008ء صفحہ 9) اس کے علاوہ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آپس میں نرمی اور حسن اخلاق سے بات کرنے ، امانتوں کی حفاظت کرنے ، خیانت نہ کرنے ،عہد کو پورا کرنے ، سچائی پر قائم ہو جانے ، حسد اور لغویات سے بچنے کی نصیحت فرمائی۔خلافت جو بلی کے حوالے سے فرمایا: یہ خلافت جو بلی جو آپ منا رہے ہیں یہ اللہ تعالیٰ کا وہ انعام ہے جس کا اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں سے وعدہ کیا ہے جو ایمان میں مضبوط ہوں گے اور نیک عمل کرنے والے ہوں گے۔ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہم نے اپنی عبادتوں کے بھی اعلیٰ معیار قائم کرنے ہیں اور اپنی نمازوں کی بھی حفاظت کرنی ہے۔“ الفضل انٹر نیشنل 27 جون تا 3 جولائی 2008 صفحہ 9) نائیجیریا کی جماعت کے حوالے سے برکات خلافت کا ذکر کرتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ نے فرمایا: نائیجیریا کی جماعت تو خلافت کی برکات کا براہ راست مشاہدہ کر چکی ہے۔آپ لوگوں کو تو بہت زیادہ اس انعام کی قدر کرنی چاہیے۔آپ جانتے ہیں کہ جولوگ یہاں مساجد سمیت خلافت سے علیحدہ ہو گئے تھے آج ان کی کیا حیثیت ہے؟ کچھ بھی نہیں! لیکن جو لوگ خلافت کے انعام سے چھٹے رہے، جنہوں نے اپنے عہد بیعت کو نبھانے کی کوشش کی اللہ تعالیٰ نے انہیں بے شمار انعامات سے نوازا۔آج ہر شہر میں آپ جماعت کی ترقی کے نظارے دیکھتے ہیں۔آج آپ کی یہاں ہزاروں میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ خلافت کے ساتھ ہی برکت ہے۔پس ہمیشہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے رہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور اس انعام سے فیض یاب ہوتے رہیں۔آمین الفضل انٹرنیشنل 27 جون تا 3 جولائی 2008 ء صفحہ 10) آج کے جمعتہ المبارک کی خاص بات یہ بھی تھی کہ بعض غیر از جماعت عمائدین بھی اس میں شامل ہوئے اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی اقتدا میں جمعہ اور عصر کی نماز ادا کی۔ان عمائدین میں حاکمین آف نوک جناب الحاج ابراہیم نوک صاحب، امیر آف بواری ، امیر آف کرشی الحاج محمد با کو ثانی ، حاکمین آف ٹونڈ و وانڈو، چیف آف اٹا گر گو اور کرشی کے چیف شامل ہیں۔جلسہ کا دوسرا دن 3 مئی 2008ء: گیارہ بج کر پانچ منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ جلسہ گاہ حدیقہ احمد پہنچے جہاں پر لا الہ الا اللہ محمد