تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 65 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 65

تصدیق براہین احمدیہ الزام کا کیا جواب دے سکتے ہیں جو اس کا جواب تحریر کریں وہی مرزا صاحب کی طرف سے یقین کریں۔مرزا صاحب نے جو فرمایا ان کا منشا یہ ہے کہ پہلا اصول جس پر ان کو آریہ سے مخالفت ہے یہی پہلی اصل ہے جسے خود آپ نے بھی مان لیا ہے چنانچہ آپ نے عین موقع انکار پر صفحہ ۲۲ سے ۲۶ تک ارواح کے غیر مخلوق اور مادہ عالم کی انادی از لی ہونے کے دلائل شروع کر دیئے! باری تعالیٰ کے خالق ارواح ہونے سے انکار کر گئے۔تکذیب صفحہ ۲۲ میں مکذب - آریہ محمدی لوگوں کی طرح پانچ ہزار یا چھ ہزار سال سے خالق ، رازق، مالک، رحیم ، عادل اور قادر مطلق نہیں مانتے۔“ مصدق۔تمام قرآن کریم اور حدیث نبی رؤف الرحیم میں سے یہ بات نکال دیجیئے۔کہاں اسلام نے کہا ہے کہ خدا پانچ چھ ہزار سال سے خالق، رازق، مالک ، رحیم، عادل اور قادر مطلق ہے۔خدا کے واسطے کچھ تو خوف الہی کو دل میں جگہ دو ! عدالت الہی کا دھیان کرو! صرف نیشنیلٹی اور صرف دنیوی پارسی کس کام آوے گی۔باری تعالیٰ عالم الغیب اور انتریا می اور عادل ہے علیم بذات الصدور ہے۔راستی پر اپنے فضل سے آرام کا داتا ہے۔مسلمان تو اللہ تعالیٰ کو ہمیشہ سے خالق ، رازق، مالک، عادل، رحیم ، قادر یقین کرتے ہیں بلکہ ایک جم غفیر مسلمانوں کا عینیت صفات کا قائل ہے جس سے صاف عیاں ہے کہ صفات اپنے موصوف سے علیحدہ نہیں ہوسکتیں۔گورا تم عینیت صفات کا قائل نہیں۔مگر یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی صفات سے کبھی خالی نہیں ہوسکتا بلکہ کوئی موصوف کسی وقت اپنے لازمہ صفات سے خالی نہیں ہوسکتا۔اگر اللہ تعالیٰ کا خالق رازق ہونا بلحاظ انسانی پیدائش کے آپ لیتے ہیں تو بتائیے مہا پر لے کے وقت انسان کہاں ہوتے ہیں جن کا وہ خالق رازق ہوتا ہے۔