تصدیق براھین احمدیہ — Page 64
تصدیق براہین احمدیہ ۶۴ مَثَلُ الَّذِينَ حَمِلُوا الثَّوريةَ ثُمَّ لَمْ يَحْمِلُوْهَا كَمَثَلِ الْحِمَارِ يَحْمِلُ أَسْفَارًا (الجمعة: ٦) اور ظاہر ہے کہ روس اور انگریز ، جرمن اور ڈنمارک والے الہیات کے نیچے علوم اور روحانی برکات سے بالکل محروم ہیں علم الہیات ان کا نہایت کمزور ہے اور مجھے پختہ یقین ہے کہ ہمارے علمی مذاق والے آریہ بھی اس کے ماننے سے انکار نہیں کر سکیں گے۔تکذیب صفحہ ۲۱ میں مکذب صاحب۔مرزا صاحب کا قول نقل کرتے ہیں۔پہلا اصول اس فرقہ آریہ کا یہ ہے پر میشور روحوں اور اجسام کا خالق نہیں بلکہ یہ سب چیزیں پر میشور کی طرح قدیم اور انا دی ہیں۔اور پھر اس کے جواب میں فرماتے ہیں آریوں کا یہ پہلا اصول نہیں ہے بلکہ آریوں کا پہلا اصول اور ہی ہے۔مصدق۔گھبرایئے نہیں اپنی کتاب تکذیب ہی کے صفحہ ۶۳ پر نظر فرمائیے۔سنسار میں جتنے مذاہب ہیں عقل کو صندوق میں بند کر قفل لگانا اپنا پہلا اصول جانتے ہیں ان مذاہب میں فسٹ نمبر دین محمدی ہے۔غور کیجئے ! تمام مذاہب پر آپ نے یہ الزام جڑ دیا ہے کہ عقل کو صندوق میں بند کر کے قفل لگانا ان کا پہلا اصول ہے اور اس معاملہ میں محمدی مذہب کو فسٹ نمبر دیا ہے حالانکہ عقل کو بند کرنا اور اس سے کام نہ لینا کسی مذہب کا پہلا اصول نہیں !!! اسلامیوں کا پہلا اصول اگر آپ کو معلوم نہیں تو ایک مسلمان بچہ سے پوچھ لیجیئے۔وہ بھی یہی کہے گا۔اشھد ان لا اله الا اللہ یعنی کوئی پرستش کے لائق نہیں بجز ایک معبود حق کے۔عیسائیوں اور یہودیوں سے پوچھئے وہ بھی یہی کہیں گے اور اپنا پہلا اصول یہی بتائیں گے کہ خدا کو تو سارے دل ساری جان اور ساری قوت سے پیار کرے۔یہی شریعت کا پہلا اور بڑا حکم ہے دیکھومتی ۲۲-۳۷ ولوقا ۱۰-۲۷ ، استثنا۔۶-۵ ۱۰-۱۲ ،۱۱ ۱۳۔سوچئے تو سہی آپ اس ے ان لوگوں کی مثال جن پر تو ریت اٹھوائی گئی پھر انہوں نے اس کو نہ اٹھایا گدھے کی مثال ہے جس پر کتابیں لدیں ہیں