تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 46 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 46

تصدیق براہین احمد به ۴۶ سے پرتھوی پر گرا کر اپنے سمٹی میں لاویں ہیں۔اب نہایت غور سے ویدک اخلاق کی حالت سنیئے۔وید دشمنوں میں عداوت اور پھوٹ کرانے کی ترغیب دیتا ہے۔”سمجھاد بکش کو چاہیے کہ شانتی بچن کہنے ڈشٹوں کو ڈنڈ دینے اور شتروں کو پر سپر پھوٹ کرانے کی کرایا نوں سے نیتی کو آچھے پر کار پراپت ہو کے پر جاجنوں کی دکھ کونت دور کرنے کے لئے اڈم کرے۔اچھا میں آپ کے کانشنس پر چھوڑتا ہوں۔ایک ایسے جانور کے بدلے میں جس کی جنس کی تکلیف دینے میں آپ کے کا شتکار کمی نہیں کرتے۔آپ ہی کس قدر منصو بے امکان سے بھی زائد انسان کو ایذارسانی کے باندھ رہے ہیں جن مشرکوں کی نسبت آیات ذیل میں حکم ہوتا ہے۔فَاقْتُلُوا الْمُشْرِكِيْنَ حَيْثُ وَجَدْتُمُوهُمْ وَخُذُوهُمْ وَاحْصُرُوهُمْ وَاقْعُدُوا لَهُمْ كُلَّ مَرْصَدٍ (التوبة : ۵) وہ وہی دشٹ ہیں جو دغا باز موقع پر معاہدہ اور صلح کو توڑ کر اسلام کا استیصال کرتے ہیں۔دیکھو کم بالا کے آگے فرماتا ہے۔كَيْفَ يَكُونُ لِلْمُشْرِكِينَ عَهْدُ عِنْدَ اللهِ وَعِنْدَ رَسُولِةٍ إِلَّا الَّذِيْنَ عُهَدْتُمْ عِنْدَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَمَا اسْتَقَامُوالَكُمْ فَاسْتَقِيمُوَالَهُمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ كَيْفَ وَإِن يَظْهَرُوا عَلَيْكُمْ لَا يَرْقُبُوْا فِيْكُمْ إِلَّا وَلَا ذِمَّةً يُرْضُونَكُمْ بِأَفْوَاهِهِمْ وَتَأبى قُلُوْبُهُمْ وَأَكْثَرُهُمْ فُسِقُوْنَ (التوبة: ۸،۷) اور پھر کہتا ہے ا دیا نندی بھاش صفحه ۶۱۶ صفحہ نمبر ۱۶۶۱ سے اللہ اور اس کا رسول ان مشرکین کے عہد کی کیونکر رعایت کر سکتے ہیں۔سوائے ان کے جن سے تم نے مسجد حرام کے پاس عہد کیا۔سو جب تک اپنے معاہدہ پر قائم رہیں تم بھی قائم رہو۔کیونکہ اللہ والوں کو پیار کرتا ہے۔کیونکر ! ( ان کے عہد کی رعایت ہو سکتی ہے ) اور اگر وہ تم پر غالب آویں تو تمہارے حق میں کسی رشتے اور عہد کا لحاظ اور نگہداشت نہیں کرتے۔منہ سے تو تمہیں خوش کریں گے پر جیون میں ان کے انکار ہے اور اکثر ان میں سے فاسق ہیں۔