تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 283 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 283

تصدیق براہین احمدیہ ۲۸۳ والے اللہ تعالیٰ اور پر مانوں میں تو جنم کے قائل نہیں۔پس ظاہر ہوا کہ تفرقہ کا باعث فقط اعمال ہی نہیں جو ہم تناسخ کے قائل ہو جاویں۔بلکہ تفرقہ کے اور اسباب بھی ہوتے ہیں۔بلکہ ایزدی مخلوق میں ہم دیکھتے ہیں کوئی چیز پھر کہلاتی ہے اور کوئی پانی کچھ روشنی کی کرنیں اور الکٹرسٹی کے ذرات اور کچھ پرلے درجہ کی کثیف اشیاء کار بن وغیرہ، بتاؤ! کیا اس تفرقہ کا باعث پور بلی جنم کے اعمال ہیں۔ان کے کسی کام کی جزا اور سزا؟ معلوم ہوا کہ تفرقہ کا باعث فقط اعمال ہی نہیں بلکہ اس الْقَادِرُ کی اور بار یک حکمتیں ہیں جس نے ہم کو بنایا اور جزوی وَقَدْ خَلَقَكُمْ أَطْوَارًا(نوح: ۱۵) وَسَخَّرَ لَكُمْ مَّا فِي السَّمَواتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مِنْهُ (الجاثية : ١٤) چھٹا جواب۔سائنس یعنی پدارتھ و دیا۔علم طبعی نے ثابت کر دیا ہے کہ مابین جمادات اور نباتات اور انسان اور حیوانات کے تباین اور تفرقہ ضرور ہے۔مگر تناسخ ماننے والے کہتے ہیں کہ ان اشیاء میں کوئی تبائین نہیں انسانی روح ناقص اعمال سے مرکز حیوان اور حیوانی روح انسانی بن جاتی ہے۔بعض انسان شجر وحجر ہو جاتے ہیں۔اور بعضے شجر و حجر انسان اور روح وہی روح رہتی ہے اور یہ امر سائنس کے بالکل خلاف ہے۔تعجب آتا ہے دیا نندی آریہ کے اعتقاد پر روح کے گن گرم سمجھاؤ یعنی روح کے خواص، افعال اور عادات آنا دی اور غیر مخلوق ہیں اور روح کے لئے یہ امور دیا نندیوں کے نزدیک لازمی ہیں روح سے کبھی علیحدہ نہیں ہوتے پھر روح کے شجر اور حجر ہو جانے کی حالت میں ہم پوچھتے ہیں وہ صفات اور لوازمات کہاں چلے جاتے ہیں کیا ثبوت ہے کہ یہ صفات ولوازمات اس وقت بھی روح کے ساتھ موجود رہتے ہیں؟ ساتواں جواب۔تناسخ کے ماننے میں سچے علم طب کا وہ بڑا بھاری خزانہ جس کی صداقت کو ہم رات و دن بچشم خود دیکھتے ہیں لغو ہو گا۔حالانکہ بداہت مشاہدہ اس کو لغو نہیں ٹھہرا سکتا یقیناً اس نے تم کو مختلف طور پر بنایا۔آسمان و زمین میں جو کچھ ہے سب تمہارے لئے پیدا کیا۔اور یہ سب اشیاء ہماری ہیں۔