تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 268 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 268

تصدیق براہین احمدیہ ۲۶۸ غالباً شا ہی روز نامچوں سے یا الہام سے تیار ہوئی ہے۔اس کا ۴ باب ۳۳ ملا حظہ ہو۔تکذیب صفحہ نمبر ۸۳ - پر نظر (۱)۔بیت اللہ کی نسبت کہ وہی خانہ خدا ہے“۔(۲)۔چاہ زمزم کی منبع نہر ہائے جنت کے سوتے ہیں۔(۳)۔زمزم دل سے گناہوں کے سیاہ داغ دھوتا ہے۔(۴)۔"حجر الاسود کی تعظیم و چومنے سے گناہ معاف ومنہ پاک ہوتا ہے“۔(۵) زیارت مدینے سے دل کی نورانی ہے۔(1)۔شق القمر کی سحر آمیر تعلیم“۔(۷)۔عرش کے برابر خدا کا وجود بیان کرنا“۔مصدق۔ان امور کا قرآن کریم میں کہیں وجود نہیں۔ذرا مکذب صاحب دکھا دیں۔باقی بیت اللہ کی طرف سجدہ کرنا۔اس کی طرف سے پھر کر سجدہ کرنا نا روا بلکہ گناہ وخطا ہے۔حج و طواف احرام کعبہ عمرہ میں دوڑتے۔قربانی حور و غلمان شراب کا تذکرہ اسی کتاب میں کریں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ تکذیب صفحہ نمبر ۸۴ موسیٰ کو آگ کے سامنے کس نے مسجود کرایا ہے۔اور ابراہیم کا سورج کو کس نے خالق اور رب ٹھہرایا ہے۔آگ چاند سورج اور ستاروں کو هذا ربي كون بتلاتا ہے۔اور فرشتوں کو رب النوع کون ٹھہراتا ہے۔“ مصدق۔سیدنا موسیٰ علیہ السلام نے کبھی آگ کو سجدہ نہیں کیا۔آؤ کچھ خدا کا خوف کرو۔سیدنا ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام اہل توحید کے سردار اور موحدین کے مقتدا تھے۔سنو! اور ہوش کی کہو یہ مال و اسباب فانی اور زوال پذیر ہے۔آخر اسے چھوڑنا ہے۔سوشل اصلاحوں کی ناجائز تدبیریں