تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 261 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 261

تصدیق براہین احمدیہ ۲۶۱ سبحان اللہ کسی نے بھی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے حکم ماننے میں دلیری نہ دکھائی۔وید والے سورج ، وایو، اگنی، انگرہ کس گنتی ، کتنے ہیں ان کی نسبت کوئی شہادت نہیں دے سکتا کون تھے۔کہاں کے رہنے والے، کیسے چال چلن کے تھے اور یہ کہ انہوں نے اگر ملہم تھے اور وید کچے الہامات ہیں تو کس قدر ویدوں کا اثر دنیا میں پھیلایا ہے ان کے جانشین اور جانشینوں کے تعلیم یافتہ سو بموجب دعوی آریہ کے قریباً دوارب برس گزرتے ہیں کہ ویدوں نے دنیا میں ظہور پایا اور اس عرصہ میں وید کے اتباع میں کسی نے ان کا صحیح ترجمہ بھی نہ کر دکھایا۔دوسروں سے کیا اپنے لوگوں سے بھی اختفا کرتے ہیں۔رہی یہ بات کہ ویدوں پر عمل درآمد ر ہا سو آریہ کا چال چلن ہی بتاتا ہے کہ کس قدروید پر عمل کرتے ہیں۔غرض جب کسی نبی کی پاک تعلیم نے دنیا پر اپنا قوی اثر نہ دکھایا۔اور نہ اس نبی کے جانشین نے ان پاک تعلیمات کو جگت پر ظاہر کیا۔تو اللہ تعالیٰ کے رحم وفضل نے اور کو یہ عہد ہ عطا کر دیا۔یہاں تک کہ ایک ایسا آدمی دنیا پر ظاہر ہوا جس نے ان تعلیمات کو پھیلایا۔اور اشاعت میں جو کسر باقی رہی اس کی تلافی اس کے وہ جانشین کرنے لگے جن کی کرامات و پاک تاثیرات کے اثبات میں عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَانُبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ (مرقاة شرح مشكاة كتاب المناسك باب حرم المدينة) کی پیشین گوئی ہوچکی تھی۔اور چونکہ اَلدَّالُ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ (ترمذی کتاب العلم باب ما جاء الدال على الخير كفاعله) کی رو سے جانشینوں کی پاک کوششوں کا ثواب ان ہادیوں کے نامہ اعمال میں بھی انصافا درج ہوتا ہے۔اس واسطے یہ سب آپ کی کوششیں ہیں۔صلی اللہ علیہ وسلم۔روحانی ہدایت و ترقی دفعی اور مخلوق کے فرد فرد کے لئے کسی مذہب میں ضروری نہیں امید ہے کہ جس طرح عرب وشام و مصر و روم اور ہند وسندھ تا تار پر بلا واسطہ یا بالواسطہ حجت قائم ہوگئی اسی طرح تمام دنیا پر حجت قائم ہو جائے گی۔جب سب دنیا کو مجموعہ صداقتوں کا پہنچ گیا اور ان پر حجت قائم ہو گئی تو یہ حصہ احکام سنانے کا پورا ہو گیا۔اب ان کی جزا و سزا کا وقت آ جاوے گا۔اسی ضرورت کی