تصدیق براھین احمدیہ — Page 245
تصدیق براہین احمدیہ ۲۴۵ رسولوں کا آنا ملہموں کا پیدا ہونا بے وجہ نہیں۔ضرور ان کا بابرکت وجود برکات کا مثمر ہے۔مگر یہ کہا کہ رسولوں کا آنا بے شک ضروری اور فضل ہے پر جن پر دنیوی فضل ہورہا ہے وہی اس روحانی فضل کے مورد کیوں نہ ہوئے ؟ اگر امیر ہی رسول ہوتے تو بڑی کامیابی ہو جاتی۔پا در یو! آریو! کاش تم اتنی عقل رکھتے ! اور جواب سے یہ ظاہر کیا جب دنیوی ترقیات کو دیکھتے ہو کہ بعض ترقی کے اعلیٰ درجہ پر پہنچ گئے ہیں اور بعض سخت تنزل میں گرفتار۔پس روحانی معاملات کو دنیا کے حال پر کیوں نہیں قیاس کرتے جیسے دنیاوی عزتوں کی تقسیم الہی ارادوں اور اس کے قدرتی اسبابوں سے ہو رہی ہے اور تمہاری عقلیں وہاں پوری حاوی نہیں ایسے ہی روحانی عزت بھی جس کا اعلیٰ حصہ نبوت و رسالت ہے۔تمہاری غلط منطق سے کسی کو نہیں مل سکتی۔ہاں یہاں ختم نبوت پر بحث ہو سکتی ہے۔مگر وہ دوسری بحث ہے جو عنقریب ہم خود بیان کریں گے۔(انشاء اللہ تعالیٰ ) اور یہود اور عیسائی ضرورت قرآن کے دریافت کرنے والوں کو فرمایا۔أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا أَتْهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ فَقَدْ أَتَيْنَا آلَ إِبْرَاهِيمَ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ وَأَتَيْنَهُمْ مُلْكًا عَظِيمًا (النساء:۵۵) عیسائی یہودی مانتے ہیں کہ ابراہیم راستباز کے ساتھ اس کی راستبازی پر وعدہ ہے کہ اس کے گھرانے کو معزز و ممتاز کیا جاوے۔اور اس کے گھرانے سے تمام گھرانے برکت پاویں ( پیدائش ۱۲ باب ۳) یہ وعدہ جیسا اس راستباز سے الہامی طور پر کیا گیا ویسا ہی الحمد للہ اس کا ظہور مشاہدہ میں آ رہا ہے۔غور کرو۔آریہ اپنے گھرانے کی کتابوں کی اشاعت اور ابراہیمی گھرانے کی تعلیمات کی اشاعت دیکھ لیں ابراہیمی تعلیمات کی اشاعت عیسائیوں کے ذریعہ سے ہو یا اہل اسلام کے وسیلہ سے۔لے کیا ان یہود اور عیسائیوں کو اس بات پر حسد آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے عربوں میں رسول بھیجا اور اسے کتاب دی تو انہیں کہ تم ابراہیم کے فرزند ہو۔اب بھی تو کتاب اور حکمت اور بڑی بادشاہت ابرا ہیم ہی کی نسل کو ملی ہے کیونکہ اسماعیل ابراہیم کا پہلوٹھا تھا اور قریش جن میں سے محمد صلی اللہ علیہ وسلم رسول ہوئے اسی کی اولاد ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے رسول ہونے سے ابراہیم کی نسل والو! عہدۂ رسالت ابراہیم کے گھر سے نہیں نکلا پس تمہیں کیوں حسد آ گیا۔