تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 198 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 198

تصدیق براہین احمدیہ ۱۹۸ جن باتوں میں ان چیزوں کو باہمی اختلاف ہوتا ہے ان باتوں میں جو جو احکام ہوں گے ان میں بھی اختلاف ہو گا۔مثلاً حیوانات و نباتات جسمیت اور نمو میں با ہم شریک ہیں۔مگر حیوانات تحرک بالا راده خورد، نوش وغیرہ اوصاف میں نباتات سے ممتاز ہیں۔پس حیوانات و نباتات کو جسمیت اور نمو کے احکام میں بھی شرکت ہو گی مگر خورد، نوش، جماع وغیرہ احکام میں حیوانات اور نباتات میں اشتراک ہوگا بلکہ حیوانات کو ان باتوں اور ان کے احکامات میں امتیاز و خصوصیت ہو گی۔اسی طرح انسان و حیوان کے درمیان کھانے پینے ، جماع کی خواہش میں جس قدر اشتراک ہے اسی قدر کھانے پینے جماع کے احکام میں بھی اشتراک ہوگا۔مگر انسان ترقی سطوت جبروت نے علوم وفنون کی تحصیل اور نئے علوم کو اپنے ابنائے جنس کے سکھلا دینے میں حیوان سے ممتاز ہے۔ان اشیا کے احکام میں بھی حیوان سے ممتاز ہو گا۔ایسے ہی ہادی رسولوں اور عامہ آدمیوں میں گو عام احکام بشریت کے لحاظ سے اشتراک ہوتا ہے۔رسولوں کا گروہ بخلاف اور عام آدمیوں کے الہی ہلہم مصلح قوم ، موید من اللہ ہوتا ہے۔اس لئے عام احکام بشریت میں اگر چہ عامہ بشر سے اشتراک رکھتے ہیں لیکن اپنی خصوصیت رسالت نبوت، اصلاح قوم کے احکام میں عامہ خلائق سے ضرور جدا ہوتے ہیں بلاتشبیہ ایک مفتوح ملک کی رعایا کے ساتھ ایک فاتح اور حکمران گورنمنٹ کا سپہ سالار یا مجاز حاکم اپنی گورنمنٹ کے حکم سے کوئی معاہدہ کرے اور اس رعایا کو اپنی گورنمنٹ کے احکام سناوے تو اگر اس مفتوح رعایا کے لوگ ان معاہدات اور احکام کی تعمیل نہ کریں تو ضرور وہ رعا یا اس گورنمنٹ کی مجرم، باغی ، غدار، نا فرمان ٹھہرے گی۔مگر وہی سپہ سالار اور گورنمنٹ کا ماتحت حکمران اس رعایا کو کوئی اپنا ذاتی کام بتاوے اور اپنے طور پر ان رعایا میں سے کسی سے کوئی معاہدہ کرے اور اس رعایا کا آدمی اس سپہ سالار اور اس حاکم کی بات نہ مانے یا معاہدہ کا خلاف کرے تو شخص جو اس سپہ سالا راور گورنمنٹ کے ماتحت حکمران کے معاہدہ اورحکم کا مخالف ٹھہرا ہے گورنمنٹ کی بغاوت کا مجرم نہ ہوگا۔کیونکہ پہلی قسم میں اس سپہ سالا راور حاکم کے احکام فاتح گورنمنٹ کے احکام ہوا کرتے ہیں۔اور اس سپہ سالار کی زبان فاتح گورنمنٹ کی زبان اس کی تحریر فاتح گورنمنٹ