تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 185 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 185

تصدیق براہین احمدیہ ۱۸۵ یا درکھو عہد اگست کا تذکرہ ہم مسئلہ تناسخ میں کریں گے۔انشاء اللہ تعالی۔ایک مدت تک مجھے تعجب اور افسوس ہوا کہ تکذیب براہین کے مصنف صاحب نے اس قدرطول طویل اعتراض۔آیت شریفہ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ (الاعراف: ۵۵) ایام پر کیوں کئے اور میرے تعجب اور افسوس کی کئی وجہیں ہیں۔اول اس لئے چھ دن میں زمین آسمان اور جو کچھ ان دونوں میں ہے اس کے پیدا ہونے کی خبر ایسے بچے لوگوں نے دی ہے جن کا صدق مختلف دلائل اور نشانات سے ثابت ہے۔اور اس خبر کو مشاہدہ ضرور یہ علوم اور قانون قدرت کے مستحکم انتظام نے نہیں جھٹلایا۔دوم اس لئے کہ جن لوگوں نے یہ خبر دی ہے ان میں سے ایک کا نام سیدنا موسیٰ علیہ السلام ہے اور دوسرے کا نام سیدنا محمد بن عبداللہصلی اللہ علیہ وسلم ہے۔اور ان لوگوں نے یوں کہا ہے کہ ہم کو اللہ تعالیٰ نے یہ خبر دی اور اسی کے مکالمہ سے یہ بات ہمیں معلوم ہوئی۔ان خبر دہندوں کی امداد اللہ تعالیٰ نے جیسے کی ہے اس کی خبر دنیا سے مخفی نہیں۔اور جو تعجب انگیز کامیابی ان لوگوں کو ہوئی اس کی نظیر مدعیان الہام میں کوئی نہیں دکھا سکا۔انصاف کرو کیا جناب الہی کی پاک اور مقدس بارگاہ سے جھوٹوں کو ایسی امدادل سکتی ہے۔سوم اس لئے کہ جس کتاب میں یہ خبر دی گئی۔اس کا من جانب اللہ ہونا بہت وجوہ سے ثابت کیا گیا۔چاہو اس کا نام تو ریت لوچا ہو قرآن کریم کہو۔چہارم اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کے اکثر بلکہ تمام کام جن کو ہم دیکھتے ہیں آہستگی اور تدریج سے ہوا کرتے ہیں۔بقدر امکان اپنے ارد گرد کا کارخانہ قدرت دیکھ لو! پھل دار درخت کتنے دنوں میں پھل دار کہلاتا ہے۔گھوڑے اور ہاتھی کا آج پیدا ہوا بچہ کتنے دنوں میں اللہ تعالیٰ اس کو ہماری سواری کے قابل بنائے گا۔آدمی کا وہ بچہ جو آجکل ماں کے رحم میں یا باپ کے جسم میں آرام گزیں ے دن یا یوم کے معنی بارہ گھنٹے کے نہیں یا درکھو۔۱۲