تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 167 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 167

تصدیق براہین احمدیہ ۱۶۷ اور اپنی بہتری کی جو تد بیر نکالی وہ تدبیر آخر مثمر ثمرات نیک ہوئی تیسری وجہ کا جواب دیا۔وَمَا غَوى (النجم: (۳) چالیس برس تمہارے ساتھ رہا اور تمہارا صاحب کہلایا۔مگر کبھی کسی بد عملی کا ملزم ہوا ؟ ہرگز نہیں۔چالیس برس تک جس نے راستی اور راستبازی کا برتاؤ کیا۔جس کے ہاتھ پر صدیق نے بھی بیعت کی جس کے سینکڑوں مریدوں میں سے ایک بھی تبلیغ احکام اسلام میں کذب کا ملزم نہ ہوا۔وہ جس نے کبھی مخلوق پر افترا نہ باندھا اب وہ کیا ہماری ذات پاک پر مفتری ہوگا ؟ ہر گز نہیں اگر اپنے پہلے تجارب اور اپنی پہلی معلومات صحیحہ پر صحیح نظر کرو گے اور اس کے چالیس سال کے برتاؤ سے پتہ لو گے تو یہ نتیجہ نکلے گا۔وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى (النجم : ۵،۴)۔اور سنو! اس کے علوم اور اس کی ہدایات کسی کمزور معلم کی تعلیم کا نتیجہ نہیں اور نہ ایسا ہے کہ یہ پورا تعلیم یافتہ نہ ہواس کی تعلیم تو اس کی نبوت اور رسالت کا عمد و نشان ہے۔اس کی تعلیم بڑے طاقتور معلم کی تعلیم ہے اور یہ بھی تعلیم کے اصلی مدارج پر پہنچ کر ٹھیک اور درست ہو چکا ہے۔یہی معنی ہیں آیات ثلثہ عَلَّمَهُ شَدِيْدَ الْقُوَى ذُوْمِرَّةٍ فَاسْتَوَى وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى (النجم: ۸۶) قانون قدرت کا عام قاعدہ ہے جس قدر کوئی چیز دوسری چیز سے تعلق پیدا کرے گی اسی قدر اس دوسری چیز سے متاثر اور متحد ہوگی ایک عادل بلکہ ہمہ عدل مالک اور علیم وخبیر سلطان کے لائق اور جان نثار ، چست و ہوشیار رضامندی کے طالب نوکر اور خادم کو جو جو انعام اور اکرام ملیں گے اور ایسے مقتدر اور مقدس بادشاہ کے ایسے پیارے خادم جن جن انعامات اور الطاف کے مورد ہوں گے ویسے نالائق اور نکھے خود پسند، مطلبی، کاہل نام کے نوکر اور جھوٹے خادم ہرگز ہرگز ہرگز نہیں ہو سکتے۔اللہ تعالیٰ کی ذات سے جس قدر اس کے بندوں کو تعلق ہوگا اسی قدر وہ قابل انعام ہوں اور نہیں بولتا اپنی خواہش سے مگر جو بولا وہ الہی الہام ہے جو بھیجا گیا۔ے سکھایا اس کو بڑے طاقتور نے۔بڑے جگرے کا تھا پس پورانظر آیا۔اور وہ اب بلند کنارے پر ہے۔