تصدیق براھین احمدیہ — Page 156
تصدیق براہین احمدیہ ۱۵۶ لے لیتا ہے۔اگر جزا اور سزا میں مہلت دے تو ممکن ہے کہ یوم الآخرہ تک مہلت دے دے۔( دوم ) جس حالت میں ہر وقت یوم الدین ہے جیسے گذارش ہوا تو تعارض کیا ہوا؟ (سوم) مالك يوم الدين سے یہ نہیں نکل سکتا کہ آج کے دن کا مالک نہیں۔اور آج سزا یا جز انہیں دیتا۔کوئی کلمہ حصر کا یا آج مالک ہونے کی نفی کا قرآن میں موجود نہیں۔اگر آپ کے نزدیک فورا کارروائی ضروری ہے تو چاہئے کہ تمام زانیوں کو پورا آ تشک یا پورا سوزاک جو پوری سزا ہے فورا شروع ہو جاوے، حالانکہ ان دونوں امراض کا ظہور ان لوگوں میں مختلف اوقات پر ہوا کرتا ہے۔یا جب مجرم مختلف گناہ کر کے مختلف سزاؤں کا مستحق ہو تو بطور آریہ ہاں! دیا نندی پنتھ کے یکدم وہ تمام جو نہیں بھگت لے جن کا وہ مستحق ہے کیونکہ دیا نندی پنتھ کے نزدیک تناسخ ہی سزا ہے مگر ہم دیکھتے ہیں کہ معاصی پر مسخ ہو کر انسان حیوان نہیں بن جاتا۔پھر مکذب صاحب فرماتے ہیں۔ان دنوں ختم المرسلین انتظام کرتا ہوگا“ اے انصاف کے دشمنوسنو! ختم المرسلین سید الاولین والآخرین صلی اللہ علیہ وسلم الی یوم الدین تو اپنے مالک انتظام ہونے کی نسبت حسب الہام الہی یوں خبر دیتا ہے۔لَا أَمْلِكُ لِنَفْسِى ضَرًّا وَلَا نَفْعًا إِلَّا مَا شَاءَ اللهُ (یونس :۵۰) قُلْ إِنِّي لَا أَمْلِكُ لَكُمُ ضَرًّا وَلَا رَشَدًا (الحن: ۲۲) اور رب العالمین تو خواب استراحت نہیں فرماتے قرآن کریم باری تعالیٰ کی صفت میں فرماتا ہے لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْم (البقرة : ۲۵۲)۔البتہ پر لے کے وقت ہاں مہان پر لے کے وقت جو ایک بے دلیل اور خیالی امر ہے۔بتائے کیا کرتے ہیں؟ اس وقت کس کو خلق کرتے اور رزق دیتے ہوں گے؟ مہان پرلے کے قائل اس کا جواب دیں۔میں نے تو آریہ ورتوں میں وہ بھی دیکھے ہیں جو کہتے ہیں کہ اسوقت نیند کرتے ہیں !!! لے مجھے تو اپنی ذات کے ضر و نفع کا کوئی بھی اختیار نہیں ہاں جو چاہے اللہ۔