تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 154 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 154

تصدیق براہین احمدیہ ۱۵۴ عاشق بیچارے اکثر عاشق تہی دست اور بے زر ہوتے ہیں۔بدوں شکار وحشی و طیور ان کے اوقات کیونکر بسر ہوتے ؟ علوم طبقات الارض اور جغرافیہ کے عشاق کو قطبین کا سفر اور جہازوں کی سیاحت بدون دریائی شکار کیونکر میسر آتی ؟ مقیمین میں سے بھی بعض جبال اور بعض بیابانوں کے باشندوں اور قطبین کے رہنے والوں کو گوشت اور مچھلی کی حاجت لا بدی ہے۔جہاز والوں کو بعض حالتوں میں مچھلی کا شکار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جس سے سیاح ناواقف نہیں۔تلوار ہر جگہ عام طور پر میسر نہیں ہوسکتی۔اور بالکل ظاہر ہے کہ چھری کے ساتھ گردن کی طرف سے ذبح کرنا ایسا آرام دہ نہیں جیسے گلے کی طرف سے ہے۔مکذب ” تکذیب نمبر ۵۶ دنیا کے مسلمان جب کسی حیوان کو ذبح کرتے ہیں۔اس وقت بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ نہیں پڑھتے بلکہ بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر قتل کرتے ہیں“۔مصدق۔مسلمان نادان نہیں۔الفاظ کے معانی سے بے خبر نہیں۔جب ہی تو اپنے اس تصرف اور عظمت پر نگاہ کر کے جوان کو قاضی الحاجات خدا نے ان اشیا پر محض اپنے فضل سے بخشا ہے روحانی تربیت کے خیال پر باری تعالیٰ کی کبریائی کو یاد کرتے ہیں۔سنو! ایام حج میں جب پہاڑی یا بلندی پر چڑھتے ہیں۔اس وقت بھی اللہ اکبر کہا کرتے ہیں اور جب نشیب میں اترتے ہیں اور اپنا نزول دیکھتے ہیں تو سبحان اللہ کہہ کر باری تعالیٰ کی قدوسیت خیال کرتے ہیں۔ہر ایک عمدہ فعل ایک صفت الہیہ کا مظہر ہوا کرتا ہے۔اس فعل کے مناسب اللہ تعالیٰ کی صفات کو یاد کیا کرتے ہیں۔مكذب ( مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ ) یہ فقرہ قرآن کا حیرت افزا ہے جس سے خدا کی ذات پر عیب وارد ہو رہا ہے۔کیا پر میشر ہر روز انصاف نہیں کرتا۔کیا آدم کے وقت سے مرے ہوئے لوگ اب تک سشن سپرد ہیں۔مگر معلوم نہیں ضمانت پر یا جوڈ بلکل حوالات میں۔پھر یہ فقر و سریع الحساب کے خلاف ہے۔عدل یہ ہے کہ فورا کارروائی شروع ہو“۔تکذیب صفحہ ۵۷