تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 142 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 142

تصدیق براہین احمدیہ ۱۴۲ زیادہ پیارا ہونے کا یقین کرایا جاوے اور یہی فائدہ ہے جو قرآن کریم کے لفظ من دون الله۔حاصل ہوتا ہے اور یہی قرآن کریم کی تکمیل ہے۔فضیلت پنجم میں لکھا ہے۔اس ایک راحت اور آنند کو لوگ حسب مرضی چاہتے ہیں اور یہی سبب ہے کہ محروم رہ جاتے ہیں، مگر میں کہتا ہوں کیا أَفَرَءَ يْتَ مَنِ اتَّخَذَ إِلَهَهُ هَوبِهُ (الحانية: ۲۴) قرآن کریم میں موجود نہ تھا؟ یا کیا مکذب اس سے بے علم ہے؟ فضیلت ششم تمام سرشٹی کے واسطے پر میشر سرب ادہار ہیں۔قرآن کریم فرماتا ہے۔وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ وَكِيلٌ (الانعام: (۱۰۳) لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَنْ ذَا الَّذِي يَشْفَعُ عِنْدَةَ إِلَّا بِإِذْنِهِ يَعْلَمُ مَا بَيْنَ أَيْدِيْهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْ مِنْ عِلْمِةٍ إِلَّا بِمَا شَاء وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَلَا يَودُهُ حِفْظُهُمَا وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ (البقرة : ۲۵۶) فضیلت ہفتم و ہشتم میں جو کچھ لکھا ہے۔وہ فضیلت ششم میں موجود ہے۔اگر زیادہ سننے کی ضرورت ہے تو سنو۔قرآن کریم میں ہے۔وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا (النساء: ۳۷) إِنَّ اللهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ (النساء: ۱۱۷) اللهُ وَلِيُّ الَّذِينَ آمَنُوا يُخْرِجُهُم مِّنَ الظُّلمتِ إِلَى النُّورِ (البقرة: ۲۵۸) فَلَا تَدْعُ مَعَ اللهِ الَهَا أَخَرَ (الشعراء: (۲۱۴) فَتُلْقَى فِي جَهَنَّمَ مَلُوْمًا مَّدْحُورًا (بنی اسرائیل:۴۰) منتر دوم کی فضیلت ہشتم میں۔شیطان کے وجود پر اور اللہ تعالیٰ کے نام قہار، جبار اور اس کی صفت مکر پر بھی اعتراض کیا ہے اور مکار اس کا نام بتایا ہے! شیطان کا قصہ ہم مفصل بیان کر آئے ہیں۔شیطان کو گمراہ کرنے کے واسطے اللہ تعالیٰ نے نہیں بھیجا۔قرآن کریم میں نہیں لکھا کہ اللہ تعالیٰ نے شیطان کو گمراہ کرنے کے واسطے پیدا کیا۔قہر کے معنی عربی میں غلبہ اور طاقت کے ہیں قاہر کے معنی غالب اور طاقتور ہے القاھر جو اللہ تعالیٰ کا نام ہے اس کے معنی ہیں وہ ذات پاک جو سب پر غالب ہے الْقَهَّارُ القَاهِر کا مبالغہ ہے قرآن کریم نے خود القاهِرُ کے معنے بتائے ہیں۔جہاں لے تم دیکھتے ہو بعض آدمی اپنی خواہش کو معبود بنا لیتے ہیں۔