تصدیق براھین احمدیہ — Page 139
تصدیق براہین احمد به بھی ہیں۔۱۳۹ اس لئے وہی کتاب سچ ہے جو کہتی ہے کہ الہی انعامات اور اس کی عطایات عطاء غیر مجذوذ اللَّهُمَّ اجْعَلْنِى خَادِمَ كِتَابِكَ وَ سُنَّةِ نَبِيِّكَ وَارْزُقْنِي مُرَافَقَتَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَ سَلَّمَ فِي أَعْلَىٰ عِلِّيِّينَ يَا رَبَّ الْعَالَمِينَ 66 لطیفہ ثالثہ۔لفظ اوم کی دوسری فضیلت میں مکذب نے کہا ہے اللہ تعالیٰ جسم ، طول، عرض عمق ، جہل، غفلت ، کمزوری ، مکان اور تمام الزامات سے پاک ہے۔میں پوچھتا ہوں قرآن مجید نے بھی اللہ تعالیٰ کو المَلِكُ الْقُدُّوسُ السلم فرما کر اہل اسلام کو یقین دلایا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر ایک الزام سے پاک ہے مگر دیا ندی آریہ کہتے ہیں خدا ارواح کا خالق نہیں ! اگر رزق دیتا ہے تو یہ صرف ارواح کے اعمال کی مزدوری ہے! اور وہ با اینکہ ارواح کا خالق نہیں مگر ان کے پیچھے ایسا پڑا ہے کہ اس کی دست برد سے انہیں کبھی ابدی نجات نہ ہوگی !!! لڑکوں کی بیماری اور ان کی تکالیف دیکھ کر دیا نندی کہتے ہیں اگر تناسخ کا ماننا غلط ہے تو معصوم بچوں پر ایسی تکالیف کیوں آتی ہیں؟ اگر تناسخ نہ مانے تو رحیم خدا پر الزام آتا ہے۔ہم کہتے ہیں۔اگر ارواح البہی مخلوق نہیں تو ان پر ایسی حکومت اور تصرف کیوں ہوا؟ کہ وہ کبھی مطلق آزاد نہ ہوئے مہان پر لے میں بھی بیچ آنکر ما تر کرم سے داغدار ہیں! اگر حقیقت الا مرکود یکھ تو لا محالہ وہی مذہب سچا ماننا پڑے گا جو یہ بشارت دیتا ہے۔كَتَبَ رَبُّكُمْ عَلَى نَفْسِهِ الرَّحْمَةَ (الانعام: ۵۵) اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ (الزمر: ٦٣) لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ (الشوری: ۱۲) ثُمَّ نُنَخِي الَّذِينَ اتَّقَوْا (مریم: ۷۳) ا تمہارے رب نے اپنے اوپر رحمت کو لکھ لیا ہے۔ے اللہ ہرشی کا خالق ہے۔سے اس کی مثل کوئی شئی نہیں۔پھر ہم ڈرنے والوں کو نجات دیں گے۔