تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 112 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 112

تصدیق براہین احمدیہ تمام مذاہب میں یہ امر مسلم ہے کہ عبادت نام ہے اللہ تعالیٰ کی آ گیا کے پالن کرنے یعنی اس کا فرمانبردار ہونا جب باری تعالیٰ نے ملائکہ کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو آدم کو سجدہ کرنا اور اس کی آ گیا کا پالن کرنا در حقیقت باری تعالیٰ کی جناب کو سجدہ تھا نہ آدم کو۔سچ ہے۔مَنْ يُطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ (النساء : ۸۱) اللہ تعالیٰ کے حکم سے اس کے خلفاء کی فرمانبرداری بھی خود اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہوتی ہے۔اور حکام وقت کے بھلے حکموں اور اچھے ارشادوں کی اطاعت حضرت حق سبحانہ و تعالیٰ کی ہی اطاعت ہوا کرتی ہے۔سجدہ کا لفظ اسلامی شرع میں ایک وسیع لفظ ہے اُس کے معنے سمجھنے کے لئے ان آیات و محاورات پر غور کرو۔وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ (النحل:۵۰) وَلِلهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ (الرعد: ١٦) سجدہ کا لفظ عرب کی لغت میں انقیاد اور فرمانبرداری کے معنے دیتا ہے زید الخیل عرب کا ایک مشہور شاعر ایک قوم کی بہادری کا تذکرہ کرتا ہے اور کہتا ہے اس بہادر قوم کے سامنے ٹیلے اور پہاڑ سب سجدہ کرتے ہیں یعنی فرمانبردار ہیں۔ان میں سے کوئی چیز بھی اس قوم کو روک نہیں سکتی۔بِجَمْعِ تُضِلُّ الْبَلْقَ فِي حُجُرَاتِهِ تَرَى الْأُكُمَ فِيهَا سُجَّدًا لِلْحَوَافِرِ وَالسَّجُودُ التَّذَلُّلُ وَالْاِنْقِيَادُ بِالسَّعي فِي تَحْصِيلِ مَا يَئُوطُ بِهِ مَعَاشَهُمُ فتح لے جس نے اس رسول کی اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔آسمانوں اور زمین کی اشیاء اللہ کو سجدہ کرتی ہیں۔سے آسمانوں اور زمین کے رہنے والے اللہ کو سجدہ کرتے ہیں۔