تصدیق براھین احمدیہ

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 111 of 307

تصدیق براھین احمدیہ — Page 111

تصدیق براہین احمدیہ أَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ (البقرة: ۳۱) بالکل سچ تھا۔جب وہ ایسا علیم تھا کہ فرشتے اس کے علوم سے بے خبر ہیں تو اس کے کسی فعل پر کسی کو خواہ ملائکہ کیوں نہ ہوں اعتراض کا موقع نہیں۔چونکہ حضرت آدم کی خلافت ان کے کمال علمی کے باعث ثابت ہوگئی اور علمی کمال بطریق اولی تسبیح اور تحمید کا باعث ہوتا ہے۔جیسے قرآن کریم نے کہا۔إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعَلَموا (فاطر:۲۹) يَرْفَعِ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَالَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ دَرَجُتٍ (المجادلة:۱۲) تو حضرت آدم ملائکہ سے بڑھ گئے اور ان پر فضیلت پاگئے۔جن باتوں پر خلافت کا مدار ہے اس آیت میں بیان ہوئی ہیں۔انَّ اللهَ قَدْ بَعَثَ لَكُمْ طَالُوتَ مَلِكًا قَالُوا رَأَى يَكُوْنُ لَهُ الْمُلْكُ عَلَيْنَا وَنَحْنُ اَحَقُّ بِالْمُلْكِ مِنْهُ وَلَمْ يُؤْتَ سَعَةً مِنَ الْمَالِ قَالَ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَهُ عَلَيْكُمْ وَزَادَهُ بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ (البقرة: ۲۴۸) اسی بنا پر اللہ تعالیٰ نے ملائکہ کو حکم دیا کہ اس خلیفہ اور حاکم کی اطاعت کرو۔الہی خلفاء کی تابعداری اور فرمانبرداری انسانی ضرورت، تمدن اور سیاست کا لابدی مسئلہ ہے۔اسی واسطے جامع العلوم کتاب قرآن کریم اس بارے میں حکم دیتی ہے۔اَطِيْعُوا اللَّهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ (النساء :۲۰) اللہ کے بندوں سے جو اللہ سے ڈرتے ہیں وہ جاننے والے ہی ہیں۔ے جو تم میں سے ایمان لائے اور جنہیں علم دیا گیا۔اللہ ان کے درجے بلند کرے گا۔سے اللہ نے طالوت کو تمہارے لئے بادشاہ مقرر کیا ہے۔انہوں نے کہا ہم پر اس کی بادشاہی کیونکر ہو سکے گی بلکہ ہم اس کی نسبت بادشاہی کے زیادہ حق دار ہیں۔اور اس کے پاس مال کی طرف سے کوئی وسعت نہیں۔اس نے کہا اللہ نے اسے تم پر چن لیا اور اسے علم وجسم دونوں میں کشائش دی ہے۔اللہ اور رسول کی اور حاکموں کی اپنے اطاعت کرو۔