ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات

by Other Authors

Page 32 of 56

ترجمہ تفسیر صغیر کے بےمثال معنوی، لغوی اور ادبی کمالات — Page 32

۳۲ فصل دوم لغوی کمالات کے بیان میں حضرت مهدی معهود و سیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لغات عرب کو قرآن مجید کے صحیح ترجمہ اور تفسیر کے لیے ایک بنیادی معیار قرار دیا ہے چنانچہ تحریر فرماتے ہیں:۔پانچواں معیار لغت عرب بھی ہے لیکن قرآن کریم نے اپنے وسائل آپ اس قدر قائم کر دیئے ہیں کہ چنداں لغات عرب کی تفتیش کی حاجت نہیں ہاں موجب زیادت بصیرت بے شک ہے بلکہ بعض اوقات قرآن کریم کے اسرار مخفیہ کی طرف لغت کھودنے سے توجہ پیدا ہو جاتی ہے اور ایک بھید کی بات نکل آتی ہے یہ د بركات الدعاملات ) طبع اول ) حضرت اميرالمومنين المصلح الموعود عہد حاضر کے وہ عظیم مترجم میں جنہوں نے نہ صرف وسیع پیمانے پر تحقیق و تفحص اور چھان بین کے بعد ترجمہ کا بیڑا اٹھایا بلکہ اپنے ترجمہ کے فلسفے پر ساتھ کے ساتھ بلغ روشنی ڈال کر کتاب رحمان پر ایمان لانے والوں کے لیے عرفان کی نئی سے نئی راہیں روشن کی ہیں اور اسرار مخفیہ کے نئے سے نئے چراغ جلائے ہیں۔علاوہ ازیں نہایت سختی سے یہ التزام بھی کیا ہے کہ لغت کے متعدد معانی میں سے انہی کا انتخاب کیا جائے جو