تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 74 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 74

تاریخ احمدیت۔جلد 28 74 سال 1972ء کہ فلاں فرقہ اسلام سے خارج ہے اور پھر اپنی خواہش کو پورا کرنے کے لئے کتاب وسنت کے ساتھ زور آزمائی کرنا بڑی محنت اور ساتھ ہی بڑی بددیانتی چاہتا ہے اگر ہر فرقہ نے دوسرے فرقہ کو اسلام سے نکالنے کے لئے لفظ مسلمان کی کوئی من مانی تعریف کی تو کسی ایک تعریف پر بھی اتفاق نہ ہو سکے گا اور نتیجہ میں کوئی فرقہ بھی مسلمان ثابت نہ ہو گا۔لیجئے میدان صاف اور لفظ مسلمان کی تعریف معلق۔روز روز کے جھگڑوں سے نجات اور مسلمان در گور و مسلمانی در کتاب۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ کتاب وسنت کے الفاظ میں پہلے سے فیصلہ کئے بغیر ایمانداری سے مسلمان کی تعریف تلاش کی جائے۔نہ تو ذہن میں یہ ہو کہ فلاں فرقہ کو ضرور مسلمان ثابت کرنا ہے نہ یہ کہ فلاں فرقہ کو اسلام سے نکالنا ہے۔کتاب اللہ اور اقوال پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے انہی کے الفاظ میں مسلمان کی تعریف اخذ کر لی جائے اور اس بات کی کوئی پرواہ نہ کی جائے کہ اس کی رو سے کون مسلمان اور کون کافر قرار پاتا ہے۔جو فرقہ بھی اس تعریف میں آتا ہو اسے آنے دو اور جو اس سے نکلتا ہوا سے نکل جانے دو نہ تو کسی کو زبر دستی داخل کرو اور نہ زبردستی نکالو۔اگر کوئی تعریف سب کو اسلام کی آغوش میں لیتی ہے تو تم بھی اسے گلے لگاؤ اور اسے دھکے دینے کی کوشش نہ کرو۔“ 66 مندرجہ بالا وضاحت سے صاف کھل جاتا ہے کہ علماء کتب و سنت کو پس پشت ڈال کر کسی ایسی نئی تعریف یا اسلام کے ایک ایسے نئے کلمہ کی تلاش میں سرگرم عمل تھے کہ جس کے نتیجہ میں اسلام اور کلمہ طیبہ کی بنیاد خواہ متزلزل ہو جائے مگر احمد یوں کو دائرہ اسلام سے ضرور خارج کر دیا جائے۔چین کے سفیر چانگ تنگ کی ربوہ آمد پاکستان میں چین کے سفیر چانگ تنگ سفارتخانہ چین کے تھر ڈسیکرٹری مسٹر چین سونگ ٹو کی معیت میں ۱۷ را پریل ۱۹۷۲ء بروز پیر دو پہر اسلام آباد سے بذریعہ ہوائی جہاز لائلپور تشریف لائے۔جہاں ہوائی اڈہ پر محترم چوہدری ظہور احمد صاحب باجوہ ناظر امور عامه صدر انجمن احمد یہ پاکستان آپ کے استقبال اور مشایعت کے لئے پہلے سے موجود تھے۔لائلپور کے ہوائی اڈہ سے آپ محترم باجوہ صاحب کی معیت میں بذریعہ موٹر کا رر بوہ تشریف لائے۔استقبال ربوہ میں آپ کے استقبال کی خصوصی تیاریاں کی گئی تھیں۔لائلپور سے سرگودہا جانے والی سڑک