تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 421 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 421

تاریخ احمدیت۔جلد 28 421 سال 1972ء اکابرین شامل تھے۔استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترم مہمان خصوصی نے سکول کا سنگ بنیادرکھنے کی تقریب میں شرکت پر نہایت مسرت کا اظہار کیا اور اس اسٹیٹ میں تعلیم کی ترقی کے لئے احمدی مشن کی مساعی کو سراہا۔آپ نے طلباء کو نصیحت فرمائی کہ وہ اپنے زمانہ تعلیم میں اس ادارہ سے پورا استفادہ کریں تا کہ وہ آئندہ چل کر ملک وقوم کے مفید شہری بن سکیں۔اس تقریب میں محکمہ اطلاعات کا عملہ بھی شامل ہوا اور متعد دفوٹو لئے۔108 نصرت جہاں سکیم کی برکت سے نائیجیریا میں ترقی کے نئے دروازے کھل گئے اور نہ صرف نئی جماعتوں کا قیام عمل میں آنے لگا بلکہ جماعت کے ایثار و اخلاص میں بے حد ترقی ہوئی چنانچہ مولوی فضل الہی صاحب انوری نے نائیجیریا سے لکھا:۔مغربی نائیجیریا میں پانچ اور مشرقی نائیجیریا میں تین اہم مقامات پر بڑی بڑی جماعتیں قائم ہو گئی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی سرعت کے ساتھ ترقی کے راستے پر گامزن ہیں۔وہاں سے با قاعدہ چندہ آنا شروع ہو گیا ہے اور مزید بیعتوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔بہت سی جماعتوں نے سکول اور کلینک کھلوانے کی غرض سے اپنی جائیداد میں پیش کیں مثلاً اموسان میں ۱۲۰ /۱ یکٹر زمین کی پیشکش ہوئی۔آشو گبو میں ۱/۱۹ یکٹر اور اوگبا گی میں ۱/۳۶ یکٹر زمین کا سروے ہو کر انتقال کی کارروائی مکمل ہو رہی ہے۔دو اور مقامات Inisa اور Ikare میں بھی زمینوں کی پیشکش ہوئی ہے۔یہ اس اراضی کے علاوہ ہے جو شمال مغربی ریاست میں دو مقامات پر ۱/۵۰،۵۰ یکر گورنمنٹ کی طرف سے معمولی معاوضے پر ملی ہے۔حضور کے ارشاد پر اس وقت ایک سو افراد کی طرف سے ۶۰ ۱۱۷ پونڈ اور ۱۷۲/افراد کی طرف سے پونے تین ہزار ، کل ۱۴۶۰۰ پونڈ کے وعدے اب تک وصول ہو چکے ہیں۔جن میں سے اس وقت قریباً ۶۰۰۰ پونڈ کی ادائیگی ہو چکی ہے۔نائیجیریا کی جماعت کی انفرادی طاقت اور مالی استعداد کے مقابلہ میں یہ قربانی بہت قابل ستائش ہے۔جماعت کے کئی افراد ایسے ہیں جن کی آمدنی ۵ سے ۱۰ پونڈ ماہانہ ہے لیکن انہوں نے یکصد پونڈ کے وعدے کئے اور پورے کے پورے ادا کر دیئے۔ابادان یو نیورسٹی کے ایک احمدی پروفیسر ڈاکٹر فتائی گیوا صاحب ( ابن الفا گیوا صاحب) کو پچھلے سال میٹر یولاجیکل ریسرچ میں اول آنے کا ۳۰۰