تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 416
تاریخ احمدیت۔جلد 28 416 سال 1972ء کے آگے چل دیئے۔جماعت احمد یہ روزبل کی طرح دیگر جماعتوں یعنی مونتا میں بلانش، پائی ،فنکس اور جماعت احمد یہ تریولے نے بھی یوم التبلیغ منایا اور مقررہ علاقوں میں تبلیغ کی۔نہ یہ بلکہ اکیلے طور پر رہائش رکھنے والے احمدی احباب نے بھی اپنے اپنے علاقے میں اپنے بچوں کے ہمراہ اس پروگرام میں شوق سے حصہ لیا۔بعض غیر احمدی نوجوان بھی ہمارے اس تبلیغی جہاد میں شامل ہوئے اور نہایت دلچسپی سے 66 مصروف تبلیغ رہے۔102 جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد مورخه ۵ مئی ۱۹۷۲ء کو جماعت احمد یہ ماریشس کا شاندار جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پورے اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔اس غرض کے لئے روز ہل میونسپلٹی کا پبلک ہال پلازا‘ حاصل کیا گیا۔جلسہ کے لئے خوب پبلسٹی کی گئی۔چنانچہ اخبارات میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر متعدد مرتبہ جلسہ کی خبر شائع ونشر کی گئی۔معززین ملک کے نام دعوتی کارڈ جاری کئے گئے۔جلسہ میں شمولیت کے لئے جناب گورنر جنرل صاحب ماریشس سر آرتھر لیوناڈ ولیمز اور جناب انور خان صاحب سفیر پاکستان برائے ماریشس سے رابطہ کر کے درخواست کی گئی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔جلسہ کی کارروائی زیر صدارت جناب بھائی ید اللہ بھنو صاحب شروع ہوئی۔اس جلسہ کے موقع پر ہز ایکسی لینسی انور خان صاحب - مکرم محمد اسلم صاحب قریشی انچارج ماریشس مشن ، جناب جے،ایک رائے صاحب ایم اے، ایل ایل بی اور مکرم صدیق احمد صاحب منور نے تقاریر کیں۔مئی کو تین مرتبہ اردو، انگریزی اور فریج خبروں کے دوران ٹیلی ویژن پر جلسہ کے مناظر کے ساتھ اس کی تفصیلی خبر نشر کی گئی۔ماریشس کے چار موقر اخبارات ماریشس ٹائمز ،ایڈوانس Le Mauricien اور ڈی نیشن نے مفصل رپورٹ عمدہ رنگ میں شائع کی۔جلسہ میں جناب گورنر جنرل صاحب ماریشس، جناب سفیر پاکستان۔Pere Dereton نمائندہ کیتھولک بشپ آف پورٹ لوئس، یونائٹیڈ نیشنز ڈیولپمنٹ پروگرام ڈیپارٹمنٹ کے مسٹر De Castelet ،سپر نٹنڈنٹ آف پولیس روز ہل، جناب سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پورٹ لوئس۔راما کرشنا کے مشن کے ہیڈ سوامی تھتو ابودھانندا، کرسچین سائنس سوسائٹی کے مسٹرلک روڈے ،مسٹر گنگا اور بی۔ای اور بہت سے دیگر معززین نے شرکت کی۔103 ۲ ، ۳ دسمبر ۱۹۷۲ء کو ماریشس کے خدام الاحمدیہ کا کامیاب سالانہ اجتماع دار السلام ہال میں