تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 405 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 405

تاریخ احمدیت۔جلد 28 405 سال 1972ء 66 مسائل بیان کئے اور رسومات سے بچنے کی طرف توجہ دلائی۔“ مولا نا جمیل الرحمن رفیق صاحب مزید تحریر فرماتے ہیں کہ کنیا ٹا کالج میں جا کر طلبہ سے گفتگو اور انہیں انگریزی اخبارات دینے کا موقع ملا۔اسی طرح Pumwani میں سواحیلی زبان کے اخبارات تقسیم کرنے اور گفتگو کرنے کا موقع میسر آیا۔علاوہ ازیں Kariakoo میں بھی سواحیلی اخبارات تقسیم کئے۔ایک شخص نے بہت دلچسپی کا اظہار کیا۔پاور اینڈ لائٹنگ سکول میں بھی حسب سابق جانے کا موقع ملا اورطلبہ کوانگریزی اخبارات دیئے۔دو ستی ایشین متعدد بار تبادلہ خیالات کرنے کے لئے آتے رہے۔ان میں سے ایک کو سلسلہ کی چند کتب دیں جو کہ اس نے پڑھ کر واپس کیں اور کہا کہ ان کے مطالعہ سے میرے علم میں اضافہ ہوا ہے۔دوسرے دوست نے ختم نبوت پر بحث کی چنانچہ اسے جماعت کا موقف مع دلائل بتایا گیا۔اس پر اس نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت پر اعتراضات کئے کہ نبی کسی سے علم نہیں سیکھتا وغیرہ۔جن کے مناسب جوابات سن کر اس نے خاموشی اختیار کی۔پی آئی اے کے افریقن نمائندے مسٹر الکندی آفس میں تشریف لائے اور گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ ہمارے انگریزی و سواحیلی اخبارات ہر ماہ باقاعدگی سے پڑھتے ہیں اور پھر انہیں اپنی خاص فائل میں محفوظ کر لیتے ہیں۔سواحیلی اخبار پر اسلامی مہینوں کے نام لکھنے پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔نیز کہا کہ ایک (مذہبی ) آفس میں اس قدر صفائی دیکھ کر وہ بہت مسرور ہوئے ہیں۔پاکستانی سفارتخانہ کا ایک کارکن آفس میں آیا اور گفتگو کی۔پوموانی کے ایک سنی نوجوان نے جو چند بار آفس میں آیا تھا بیعت کر لی۔ایک اثناعشری سے ( جو ہفتہ میں دو بار عربی پڑھتا ہے ) وفات مسیح پر طویل گفتگو ہوئی۔اس نے اشارہ کہا کہ جماعت احمدیہ کا موقف معقول ہے۔اسی تعلق میں اس نے بتایا کہ وہ اپنے علماء سے بھی جا کر پوچھتا ہے مگر وہ مختصر سا جواب دے کر بات ختم کر دیتے ہیں۔علاوہ ازیں اس نوجوان سے خلفاء ثلاثہ کے بارہ میں بھی کافی گفتگو ہوئی۔ایک پاکستانی سنی سے چند بار گفتگو ہوئی اور اسے دعوۃ الامیر مطالعہ کے لئے دی۔دو اسماعیلی نو جوان آئے اور دیر تک گفتگو کی اور انگریزی ترجمہ القرآن خریدا۔نیز دیباچہ تفسیر القرآن بھی۔کچھ لٹریچر انہیں مفت بھی دیا گیا۔لجنہ اماء اللہ کے اجلاس ہوتے رہے۔نیز درس القرآن بھی خاکسار دیتا رہا۔لجنہ کے اجلاس میں خاکسار نے تقریر کی جس میں خواتین کو وفات کے موقع پر ختم القرآن اور دیگر بدعات سے رکنے کی تلقین