تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 404 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 404

تاریخ احمدیت۔جلد 28 404 سال 1972ء لئے ممباسہ مشن کے انچارج کے فرائض بھی انجام دیتے رہے۔مبلغ ممباسه مولوی منیر الدین احمد صاحب کو الے ( K wale) ، وا ( Waa)، کنانگو (Kinango) اور ماٹو گا (Matuga) کے سیکنڈری سکولوں میں دینیات پڑھاتے رہے اور طلباء کی سہولت کے لئے نوٹس سائیکلوسٹائل کر کے دیتے تھے۔اسباق کے علاوہ طلبہ و طالبات میں دینی لٹریچر تقسیم کیا اور ان کے سوالات کے بھی جواب دیئے۔مولانا جمیل الرحمن صاحب رفیق کے قلم سے اخبار احمد یہ نیروبی جون ۱۹۷۲ء میں کینیا مشن کی رپورٹ درج ذیل ہے:۔گزشتہ ماہ انگریزی روز نامہ میں خط و کتابت کا سلسلہ شروع ہوا۔کینیا نیوز ایجنسی کا ایک انفارمیشن آفیسر دفتر میں آیا اور مختلف استفسارات کئے۔کچھ کتب اسے بطور تحفہ دی گئیں جو اس نے خوشی کے اظہار کے ساتھ قبول کیں۔ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ دو دن مشن ہاؤس میں رہے ان سے بھی مختلف مواضیع پر گفتگو ہوتی رہی۔بفضلہ تعالیٰ کینیاٹا (Kenyatta) کالج میں جانے کا موقع بھی ملا جہاں حسب سابق طلبہ سے گفتگو کرنے اور ان میں لٹریچر تقسیم کرنے کا موقع ملا۔ایک اثناعشری نوجوان حسب دستور ہفتہ میں دو بار عربی پڑھتا رہا۔اس سے مذہبی گفتگو بھی ہوتی رہی۔ایک افریقن جو کئی بار ہمارے ساتھ نماز جمعہ ادا کر چکا ہے اس نے بیعت کی۔اس کی بیوی نے بھی جو کہ عیسائی تھی اسلام قبول کر لیا۔ایک سنی دوست جو کہ گھر پر آیا سٹینڈرڈ اخبار میں خط و کتابت پر گفتگو ہوئی۔اسے لٹریچر دیا۔لجنہ اماءاللہ نیروبی نے ۲۰ تاریخ کو مسجد میں جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم منعقد کیا جس میں بہت سی غیر احمدی خواتین بھی شامل ہوئیں جن میں تنزانیہ کے پاکستانی سفیر کی اہلیہ بھی شامل ہیں۔جلسہ بفضلہ بہت کامیاب رہا۔علاوہ ازیں ۲۷ تاریخ کو جلسہ یوم خلافت کا انعقاد بھی کیا۔کسوموں مشن کے مبلغ مکرم محمد عیسی صاحب لکھتے ہیں کہ ممیاس (Mumias) سے ۵ میل کے فاصلے پر بمقام Shianda کے امام مسجد کی دعوت پر خاکسار ہمراہ معلم حسن رشیدی، طالب علم رجب شعبان وہاں گیا۔احمدیت پر تفصیلی گفتگو کا موقعہ ملا۔حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔خدا کے فضل سے چالیس افراد حلقہ بگوش احمدیت ہوئے۔مارا گولی کے احمدی دوست فاضل رشیدی کے ہاں لڑکا پیدا ہوا۔عقیقہ کی تقریب میں شرکت کی۔معلم یوسف اور معلم رجب و معلم حسن بھی ساتھ تھے۔خاکسار نے اس موقعہ پر عقیقہ کے بارہ میں اسلامی