تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 366 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 366

تاریخ احمدیت۔جلد 28 366 سال 1972ء گیارہ مبلغین کرام کا اجتماع ہوا جو تنزانیہ مشن کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اجتماع تھا۔یہ مبلغین نہایت ذوق و شوق سے اپنی جیب سے کرایہ خرچ کر کے شامل ہوئے تھے۔اس اجتماع کی غرض یہ تھی کہ مشاورت کے فیصلہ جات پر عملدرآمد کن اصولی ذرائع سے کماحقہ ممکن اور آسان ہے اور تبلیغی میدان میں اپنی مساعی کو تیز تر کرنے تبلیغی مشکلات کو دور کرنے اور ہر مشن کی آمد بڑھانے کے ذرائع کیا ہیں۔ان سب اہم امور پر جملہ مبلغین نے اپنی آراء انچارج مبلغ صاحب کی خدمت میں پیش کیں۔اس سلسلہ میں متعدد فیصلے کئے گئے مثلاً تمام مبلغ ہر فرد کو مالی جہاد میں شامل کریں۔نئی وصیتیں کرائیں اور سبع سبع کے قومی تہوار پر دارالسلام کے علاوہ دوسرے مقامات پر بھی بک سٹال لگائے جائیں۔تنزانیہ کے احمدی بچوں اور نوجوانوں کے لئے مبلغین پر مشتمل ایک کمیٹی نے چار کورسوں کا نصاب مرتب کیا۔اس نصاب کی تفصیل چوہدری عنایت اللہ صاحب نے الفضل ۴ نومبر ۱۹۷۲ء صفحہ ۳- ۴ پر شائع کرا دی تھی۔68 اس سال رمضان المبارک (۱/۱۰ اکتوبر تا ۸ نومبر ۱۹۷۲ء) کے دوران تنزانیہ کے تمام مبلغین نے تنزانیہ کے احمدیوں کی علمی، اخلاقی اور روحانی تربیت کا خصوصی اہتمام کیا۔علاوہ ازیں دعوت الی اللہ کی طرف خصوصی توجہ دی گئی۔چوہدری عنایت اللہ صاحب نے کئی سرکاری و غیر سرکاری افسران سے ملاقاتیں کر کے ان کی خدمت میں لٹریچر پیش کیا۔ان میں کرنل امین اللہ صاحب، کیپٹن ایوب صاحب، ڈاکٹر ادریس صاحب، ڈاکٹر شفیق صاحب، بنک مینیجر مسٹر سندھو صاحب،افواج تنزانیہ کے کمانڈرانچیف جناب سرآ کیکیا صاحب اور دو وکیل مسٹر شکلا صاحب اور مسٹر رائے تھا تھا صاحب شامل تھے۔مولانا محمد اسماعیل صاحب منیر بدوملہوی نے موروگورو ( Moro go ro) اور میکومی (Mikumi) کا دورہ کیا۔صرف دورہ کے دوران آپ نے ۳۰ را فراد تک زبانی پیغام حق پہنچایا۔ایک سکھ دوست سے آپ کی گفتگو بہت ہی مؤثر رہی۔چنانچہ گفتگو کے دوران ہی انہوں نے مبلغ ۲۰۰ شلنگ تبلیغ دین کی خاطر دے دیئے۔مورو گورو ( Morogoro) میں شیخ محمد عبدی صاحب مشن ہاؤس میں آنے والے احباب کے علاوہ کئی دوسرے احباب سے ان کی دکانوں اور قیامگاہوں پر ملاقات کر کے انہیں تبلیغ کرتے رہے۔آپ نے ایک دفعہ حکمران سیاسی پارٹی (ٹانو Tanu) کے ایک تعلیمی سیمینار میں شرکت کی۔جس میں آپ کو کئی سرکاری و غیر سرکاری افسران سے ملاقات کا موقعہ ملا۔آپ نے زبانی تبلیغ کے علاوہ کئی آفیسر