تاریخ احمدیت (جلد 28)

by Other Authors

Page 345 of 497

تاریخ احمدیت (جلد 28) — Page 345

تاریخ احمدیت۔جلد 28 345 سال 1972ء Place of My Religion in Modern Society کے موضوع پر تقاریر کیں۔اسلام کی طرف سے نمائندگی محترم حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے کی۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ جلسہ ہر لحاظ سے بہت کامیاب رہا۔آخر میں حاضرین کو اسلامی لٹریچر بھی دیا گیا۔کئی اخبارات نے اس جلسہ کی رپورٹ شائع کی۔وو ” جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق ۱۵ را پریل کی شام کو لندن تشریف لائے۔جو نہی آپ باہر تشریف لائے تو چوہدری شریف احمد صاحب باجوہ امام مسجد فضل لندن نے سب سے پہلے آگے بڑھ کر آپ کا استقبال کیا۔بعد ازاں مکرم نائب امام صاحب اور دیگر احباب نے باری باری آپ سے ملاقات کی اور لندن واپس مراجعت پر خوش آمدید کہا۔۔۔۔مورخہ ۱۶ / ا پریل بروز اتوار شام چار بجے محمود ہال میں آپ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔محترم حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے صدارت فرمائی۔تلاوت اور نظم کے بعد محترم جناب چوہدری شریف احمد صاحب با جوہ امام مسجد فضل لندن نے اپنی تقریر میں محترم جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق کو خوش آمدید کہا۔بعد ازاں محترم خان صاحب نے اپنی تقریر میں حضور انور کا محبت بھرا سلام اور تحریک دعا احباب جماعت انگلستان تک پہنچائی۔نیز حضور انور کی مصروفیات سے احباب کو متعارف کروایا۔آخر میں محترم چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے دعا کروائی جس پر یہ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔محترم چوہدری شریف احمد صاحب باجوہ جو گذشته سال ۴ فروری ۱۹۷۱ء کو بطور امام تشریف لائے تھے قریباً سوا سال تک یہ خدمت عمدگی اور خوش اسلوبی سے ادا فرمانے کے بعد ۱٫۲۴ پریل کو پاکستان واپس جانے کے لئے روانہ ہو گئے۔آپ کی واپسی سے قبل لندن مشن کی طرف سے مورخہ ۲۳ /۱ پریل بروز اتوار ساڑھے چار بجے شام محمود ہال میں وسیع پیمانہ پر الوداعیہ تقریب منعقد کی گئی۔لندن اور بعض دیگر علاقوں کے احباب جماعت نے بہت کثیر تعداد میں شرکت کی۔چائے اور ماکولات کی تواضع کے بعد پروگرام کا آغاز محترم جناب بشیر احمد خان صاحب رفیق امام مسجد فضل لندن کی صدارت میں قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا۔بعد ازاں مکرم چوہدری منصور احمد صاحب، مکرم ملک خلیل احمد صاحب، مکرم نذیر احمد صاحب ڈار، مکرم ملک عبدالعزیز صاحب اور مکرم عطاء الجيب صاحب را شد نائب امام مسجد لندن نے تقاریر کیں اور محترم باجوہ صاحب کی پرلطف، ہمدرد اور مقبول